وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان کی آئی ٹی و ٹیکنالوجی برآمدات کے 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف بھی مان گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیرخزانہ

دوحہ فورم میں معاشی استحکام پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے جبکہ پاکستان اور جی سی سی کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ پہلے سے موجود ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق امریکا سے ٹیکسٹائل ٹیرف میں 19 فیصد ریلیف حاصل کیا گیا ہے، پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہیں، جبکہ شدید سیلاب کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی میں 0.

5 فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Federal Minister for Finance and Revenue Senator Muhammad Aurangzeb participated today in a high-level panel during the 23rd Doha Forum.

Invited by the Doha Forum, the Ministry of Finance of the State of Qatar, and the IMF, the Minister joined global leaders to discuss “Global… pic.twitter.com/atEySZWhcs

— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) December 6, 2025

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہنگامی کلائمیٹ فنانسنگ درکار ہے اور آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ معاشی اصلاحات کو درست سمت قرار دیا ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر کا ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی پروگرام مل چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک فیز ٹو میں حکومتی تعاون کے ساتھ سرمایہ کاری کو بزنس ٹو بزنس ماڈل کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان منرلز، مائننگ، اے آئی اور بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر کام جاری ہے اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے جدید ڈیجیٹل مہارتوں میں عالمی مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی پالیسی میں مسائل و خلا کی نشاندہی کی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آخر میں قطر اور پاکستان نے دوطرفہ ملاقات میں ایف ٹی اے پر پیش رفت تیز کرنے پر اتفاق کیا جبکہ توانائی، ایل این جی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان دوحہ محمد اورنگزیب معاشی استحکام وزیر خزانہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان محمد اورنگزیب معاشی استحکام

پڑھیں:

 ڈیجیٹل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے دائرے میں لانا ناگزیر، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کو تیزی سے اپنانا ایک اہم معاشی موقع ہے، جس کے تحت ورچوئل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے نظام میں شامل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کی مشترکہ صدارت چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کی۔ اجلاس میں قومی ڈیجیٹل ایسٹ فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک محفوظ، شفاف اور اختراع پر مبنی ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کی تشکیل کے آئندہ مراحل پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ منظم اور ریگولیٹڈ ماحول مارکیٹ کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا اور صارفین کو لائسنس یافتہ مقامی پلیٹ فارمز کی طرف منتقل ہونے کی ترغیب دے گا۔

اس موقع پر چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کے پاس یہ منفرد موقع ہے کہ وہ عالمی اصولوں کو محض اپنانے کے بجائے ان کی تشکیل میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے ریگولیٹرز، بینکوں اور عالمی ایکسچینجز کے درمیان مربوط تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، وزیر خزانہ
  • ترکیے پاکستان میں ڈرونز کی تیاری، جنگی جہازوں کے پروگرام میں شراکت دار بنانے کا خواہاں
  • پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، وزیر خزانہ
  • سی پیک فیز ٹو سے انفراسٹرکچر اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  •  ڈیجیٹل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے دائرے میں لانا ناگزیر، وزیر خزانہ
  • پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: احسن اقبال
  • کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعاون کا نیا باب
  • 2 برس میں تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا عزم: پاکستان، کرغزستان میں 15 سمجھوتے
  • مصر کے ساتھ تجارتی تعلقات