ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دورہ مشہد مقدس، رہنمائوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کی کابینہ واراکین کے ساتھ ایک خصوصی صمیمی نشست میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی حالات کے تناظر میں کیے گیے سوالات کے جوابات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، ناصر ملت، قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کے ہمراہ دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا دورہ کیا، مسئول شعبہ مشہد مقدس حجة الاسلام عقیل حسین خان اور کابینہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ واراکین کے ساتھ ایک خصوصی صمیمی نشست میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی حالات کے تناظر میں کیے گیے سوالات کے جوابات دیے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی نشست سے پہلے دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے ہفتہ وار دعائے ندبہ کے پروگرام میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست
حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان نے برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کردی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی، پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس لیے انکو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسلئہ ہے، بیرون ملک بیٹھ کرریاست اور اداروں کیخلاف بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی پاکستان اپنی بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم پاکستان کا دو ماہ بعد اقوام متحدہ کی امداد کے لیے افغانستان کی سرحد کھولنے کا فیصلہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں این ایف سی کا 11 واں اجلاس، مالی صورتحال پر بریفنگ این سی سی آئی اے کیس: سلمان اعوان اور صارم علی کی ضمانت مسترد، دونوں ملزمان گرفتار نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم