ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وزارت نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی بطور اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی تعیناتی کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ، ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ وزارت نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی بطور اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی تعیناتی کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی اسلامی نظریاتی کونسل
پڑھیں:
جامعہ کراچی: ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود چیئرپرسن شعبۂ ابلاغِ عامہ مقرر
ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود—جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود کو شعبۂ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔
اس تقرری کا رجسٹرار ڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ان کی تقرری ڈاکٹر عصمت آراء کی جگہ عمل میں آئی ہے جن کی 3 برس کی مدت جمعرات کو مکمل ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر سعدیہ محمود نے جامعہ کراچی سے 1996ء میں ماسٹرز کیا تھا، اس وقت وہ گرلز ہاسٹل کی پرووسٹ بھی ہیں۔