جامعہ کراچی: ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود چیئرپرسن شعبۂ ابلاغِ عامہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود—
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود کو شعبۂ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔
اس تقرری کا رجسٹرار ڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ان کی تقرری ڈاکٹر عصمت آراء کی جگہ عمل میں آئی ہے جن کی 3 برس کی مدت جمعرات کو مکمل ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر سعدیہ محمود نے جامعہ کراچی سے 1996ء میں ماسٹرز کیا تھا، اس وقت وہ گرلز ہاسٹل کی پرووسٹ بھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر سعدیہ محمود جامعہ کراچی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔