سعد رفیق کو ہارٹ اٹیک ، پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
سعد رفیق کو ہارٹ اٹیک ، پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو ہارٹ اٹیک آیا ہے جس پر انہیں پی آئی سی منتقل کیا گیا اور انجیوپلاسٹی کرتے ہوئے سٹنٹ ڈال دیا گیا، ان کی حالت بہتر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کا کہناہے کہ خواجہ سعد رفیق کو ایک سٹنٹ ڈالا گیاہے اور ان کی طبیعت اب بہتر ہے ۔خواجہ سعدرفیق کا کہناتھا کہ دل کی دھڑکن زیادہ تیز ہو گئی تھی ، میں پی آئی سی میں دو دن رہاہوں، انجیوپلاسٹی گزشتہ شب کی گئی تاہم اب ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایم سی آئی کے شعبہ ڈی ایم اے نے رمضان المبارک کے درمیان آفیسرز کی رمضان بازاروں میں ڈیوٹیز لگا دیں ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر ایم سی آئی کے شعبہ ڈی ایم اے نے رمضان المبارک کے درمیان آفیسرز کی رمضان بازاروں میں ڈیوٹیز لگا دیں ، نوٹیفکیشن سب... کاروباری برادری کی سہولت کے لیے چیمبر میں مزید فزسلیٹیش ڈسکسس قائم کیے جائیں گے، سردار طاہر محمود سفیر ڈاکٹر عمر کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات عدم اعتماد صرف میں لا سکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت تھائی۔پاک صحتِ عامہ تعاون کو یونیورسل ہیلتھ کوریج تک وسعت دینے پر اتفاق سانحہ گل پلازہ: لائٹ بند نہ ہوتی تو جانیں بچ سکتی تھیں: چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات
Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعد رفیق کو پی آئی سی دیا گیا سب نیوز
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔