کتنی رقم پر زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی؟ حکومت نے نصاب کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
حکومت پاکستان نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کرتے ہوئے اسے 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: زکوٰۃ کا نصاب جاری: سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کیسے ہوگی؟
قومی بینک یکم رمضان المبارک کو اس نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کرے گا۔
یہ اعلان زکوٰۃ اینڈ عشر آرڈیننس 1980 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق رواں سال رمضان کے آغاز پر 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے یا اس سے زیادہ رقم رکھنے والے افراد کی زکوٰۃ کٹوتی کی جائےگی۔
مزید پڑھیں: بینک اکاؤنٹس سے منہا کیجانے والی زکوٰۃ کی رقم کہاں خرچ ہوتی ہے؟
واضح رہے کہ پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ اکاؤنٹس یا دیگر منافع کے حصول کے لیے کھولے گئے اکاؤنٹس سے 2.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حکومت پاکستان رمضان المبارک زکوٰۃ کٹوتی نصاب کا اعلان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حکومت پاکستان رمضان المبارک زکو ۃ کٹوتی نصاب کا اعلان وی نیوز زکو ۃ کی کٹوتی
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ