علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ملاقات میں مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں وفد نے پرنسپل جامعۃ المنتظر علامہ افضل حیدری سے بھی ملاقات کی اور وفاق المدارس کے حوالے سے متعدد معاملات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلیٰ، بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی ساتھ تھے۔ ملاقات میں ایس یو سی کے رہنماء علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی اور قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔
ملاقات میں مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں وفد نے پرنسپل جامعۃ المنتظر علامہ افضل حیدری سے بھی ملاقات کی اور وفاق المدارس کے حوالے سے متعدد معاملات پر گفتگو کی۔ ہر دو ملاقاتوں میں عوامی مسائل، گلگت بلتستان اور پاراچنار سمیت دیگر قومی ایشو پر مفید اور قابل عمل تجاویز کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاق المدارس ملاقات میں
پڑھیں:
PUWFرہنمائوں کی سیکرٹری WBSسے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مختار حسین اعوان، صدر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی قیادت میں ایک اہم ملاقات سیکرٹری ویلفیئر بورڈ سندھ سے ہوئی۔ اس موقع پر پیر بادشاہ، عزیز اللہ سواتی، خادم حسین، وزیر رادا، نور گل حسین بنگش، شہزاد بلال، محسن خان، ناصر حسین، اشفاق خاندادہ اور جہانگیر بھی موجود تھے۔
اہم نکات:
سیکرٹری کو ان کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی گئی۔
ایجوکیشن پروجیکٹس کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
سیکرٹری کے سابق دور میں دی گئی 6 ہزار سے 10ہزار اسکالر شپس کی یاد دہانی کروائی گئی، تاہم افسوس کے ساتھ کہا گیا کہ اس کے بعد کارروائی تیز نہیں ہو سکی، اس لیے عملدرآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سیکرٹری نے رفیق چنا کو فون کر کے میٹنگ بلانے اور متعلقہ کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، جہیز اور ڈیتھ گرانٹ کے معاملات پر جلد اقدامات کیے جائیں گے۔
لیبر کالونیوں میں مینٹیننس کے کام میں تاخیر پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ تمام نئی سکیمیں بروقت شروع کی جا سکیں۔
ملاقات کے دوران فیڈریشن کی قیادت اور سیکرٹری نے مل کر ورکروں کے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کا عزم ظاہر کیا۔