شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ دبیر حسین کی کور کمانڈر راحت نسیم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
ملاقات میں وفد نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے عوام کو درپیش مشکلات سے کور کمانڈر کو آگاہ کیا۔ کور کمانڈر نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے بات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سینئیر نائب صدر علامہ دبیر حسین کی قیادت میں ایک وفد نے کور کمانڈر 12 کور میجر جنرل راحت نسیم سے ملاقات کی۔ جس میں شیعہ ہزارہ قوم کو درپیش مشکلات و دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی۔ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے بیان کے مطابق وفد میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کے علاوہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر رمضان ہزارہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ ہزارہ قبرستان بہشت زینب (س) کی زمین کم پڑ رہی ہے۔ جس کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں مری آباد (علمدار روڈ) کی زمینوں کے کاغذات، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، گیس اور بجلی کے مسائل، جبکہ ہزارہ ٹاؤن کے عوام کو درپیش پانی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر 12 کور میجر جنرل راحت نسیم نے کہا کہ ان مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ حکام سے بات کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ علماء کونسل کور کمانڈر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اسمبلی ، ہزارہ صوبے کے قیام کیلئے درکار آئینی عمل فوری شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی نے ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری طور پر شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔قرارداد کا مقصد ہزارہ ڈویژن کو علیحدہ صوبے کا درجہ دینے کے لیے آئینی و انتظامی تقاضے مکمل کرنا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نئے صوبے کے قیام کے لیے تمام ضروری مشاورت، انتظامی اقدامات اور قانونی تقاضے بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرے۔
قرارداد میں حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے صوبے کے ڈھانچے، حدود اور انتظامی لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے جامع سفارشات مرتب کرکے متعلقہ آئینی و قانونی فورمز کو پیش کی جائیں۔
ایران نے بڑے سونے کے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کر دیا
قرارداد حکومتی رکن نذیر عباسی نے ایوان میں پیش کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام کے رکن سجاد اللہ نے قرار داد کی حمایت کی۔ ایوان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
مزید :