گورنر راج مسائل کا حل نہیں ہے: سینیٹر ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ گورنر راج مسائل کا حل نہیں ہے، گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو دور رکھا جائے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ ہم گورنر راج کی مخالفت کرتے ہیں، کی ہے اور کرتے رہیں گے۔
سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ جو گند کیا ہے اب اسے برداشت کرنا ہو گا، مینڈیٹ چوری کو میں اس وقت گند کا نام دے رہا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کبھی بھی غیر جمہوری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔
دہشت گردوں کے مکمل سدباب کے لیے حکومت پرعزم ہے: وزیر اعظم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: گورنر راج
پڑھیں:
ایم کیو ایم پاکستان نےحکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی کے علاقے ملیر میں جلسے سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینا منظور نہیں تو پھر ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی، اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہو سکتا ہے تو سندھ بھی ہو سکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اس شہر کے لوگوں کے ہیں، اس کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے، حق جتانا نہیں حق دلوانا ہمارا کام ہے۔ جلسے سے خطاب میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم ایک نظریاتی ایم کیو ایم تخلیق کر رہے ہیں، دیکھنا ہے ترقی کی راہ میں کون رکاوٹ ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ گھر بیٹھ جانے والے کارکنان باہر نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔اس موقع پر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ اگر کراچی میں 6 ڈسٹرکٹ بن سکتے ہیں تو سندھ میں بھی 6 انتظامی ڈویژن بننے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کارکن ہیں، کسی کو لیڈر مت بننے دیجیےگا، شخصیت پرستی سے بچیں، اگلا سال آپ کا ہے، اپنے آپ کو نہیں بدلا تو وقت آپ کو بدل دے گا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے آرٹیکل 140 کے نفاذ کے لیے 28 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا ہے۔