سینیٹ :گرفتار‘ نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش کے بارے میں بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ میں پیش کردیا۔ سینیٹ کے اراکین نے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، سینیٹر فارق نائیک کا کہنا تھا کہ بل میں یہ ہے اگر کوئی آدمی پکڑا گیا تو اسے تحریری طور پر بتایا جائے کہ اسے کیوں پکڑا گیا۔ اْنہوں نے کہا کہ اگر کوئی جیل میں ہو تو اسے گھر کا کھانا، دوائیاں دی جائیں، اِن سب کے لیے پہلے اسے عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور یہ عدالت کی صوابدید ہے۔ سینیٹر فاروق نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ملزم پر جرم ثابت ہونے سے پہلے بھی اِس کے حقوق ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی اور شامی افواج کی کارروائی‘داعش کے 15 اسلحہ ڈپو تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اور شامی افواج نے جنوبی شام میں داعش کے ہتھیاروں کے 15 مقامات تباہ کر دیے۔امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے کہا کہ 24 اور 27 نومبر کے درمیان کیے گئے فضائی حملوں اور زمینی دھماکوں کے ایک سلسلے کے دوران صوبہ رِف دمشق میں ہتھیار ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی نشاندہی کی گئی اور انہیں ختم کر دیا گیا۔ سینٹ کام نے ایک بیان میں کہاکہ مشترکہ کارروائی میں 130 سے زیادہ مارٹر اور راکٹ، متعدد اسالٹ رائفلیں، مشین گنیں، ٹینک شکن بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بنانے والا مواد تباہ کر دیا گیا۔سینٹ کام کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہاکہ یہ کامیاب آپریشن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ داعش کے خلاف حاصل کردہ کامیابیاں دیرپا ہوں اور یہ گروپ امریکی سرزمین اور تمام دنیا میں دہشت گردانہ حملے دوبارہ شروع یا برآمد کرنے کے قابل نہیں ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم چوکس رہیں گے اور شام میں داعش کی باقیات کا جارحانہ انداز میں تعاقب جاری رکھیں گے۔