---فائل فوٹو 

پارلیمنٹری فورم کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ، پانی کی قلت اور موسمیاتی تبدیلی تینوں بڑے چیلنجز ہیں، پاکستان میں عالمی بینک کے مطابق 45 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ ہے، پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریاں درکار ہیں۔

 شیری رحمان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی ہماری معیشت پر اثر انداز ہو رہی ہے، آبادی پر کنٹرول کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پانی زخیرہ کے لیے کوئی بڑا ڈیم بھی نہیں بنایا گیا، آبادی سے واٹر سیکیورٹی اور فوڈ سیکیورٹی جڑی ہے، پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے، بڑھتی آبادی جاب مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے، نئے گریجویٹس کے لیے نوکریاں نہیں مل رہیں۔

شیری رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں پالولیشن فنڈ میں مزید فنڈز فراہم کیے جانے چاہئیں۔

اِن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مزید مؤثر بنایا جائے، لیڈی ہیلتھ ورکرز ملک میں آبادی کنٹرول میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان میں

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ