WE News:
2025-12-01@10:59:54 GMT

چولستان کے اونٹوں میں پہلی بار ’گل گھوٹو‘ بیماری کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

چولستان کے اونٹوں میں پائے جانی والی پراسرار بیماری کی تشخیص ہو گئی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کو عام طور پر گل گھوٹو کی بیماری کہا جاتا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی لیبارٹری نے رپورٹ جاری کردی رپورٹ کے مطابق اونٹوں کے خون سے جو نمونہ جات لیے گئے ان میں ’پیسچریلا ملٹو سائڈ‘ بیکٹریا پایا گیا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیکٹریا جانوروں کے گلے میں انفیکشن پیدا کرتا ہے جس سے سانس لینے میں دشواری پیدا ہوتی ہے اگر جانور کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو جانور مر جاتے ہیں۔

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک بہاولپور ڈاکٹر سبطین بخاری کا کہنا ہے کہ چولستان میں کل 30ہزار اونٹ ہیں 21170 اونٹوں کی انسپکشن کی گئی جبکہ 2500 اونٹوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

انہوں نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری دوسرے جانوروں بھیڑ بکریوں گائے بھینس میں پائی جاتی تھی لیکن پہلی مرتبہ یہ بیماری چولستان کے اونٹوں میں پائی گئی ہے۔

’جس کی ہم نے بروقت ویکسینیشن کر لی ہے اس وقت ہماری 18 میڈیکل وین چولستان میں موجود ہیں جو اونٹوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔‘

ڈاکٹر سبطین بخاری  کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلو گھوٹو بیماری عام  طور پر بھینسوں میں پائی جاتی ہے لیکن اب اس کا مکمل علاج ہے ویکسین سے پہلے اس بیماری سے مرنے والے جانوروں کی شرح بہت زیادہ تھی۔

چولستان علاقہ بجنوٹ سے تعلق رکھنے والے مویشی پال عمر کٹپال کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں اونٹ مرے تو ہیں لیکن ہمارے اونٹوں کی بروقت ویکسینیشن ہو گئی جس سے ہمارے اونٹ بچ گئے۔

وی نیوز  کے سروے کے مطابق چولستان میں گل گھوٹو کی بیماری سے مرنے والے اونٹوں کی تعداد 10 سے زیادہ ہے کیونکہ 10 اونٹ تو صادق آباد کے علاقے میں مرے، اسی طرح قلعہ دراوڑ، بجنوٹ، اسلام گڑھ ،لاڑ دا کھوہ میں بھی کافی اونٹ مرے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چولستان کے ایک مویشی پالنے والے فاروق سندھو کا کہنا ہے ان کے کچھ ایسے چولستانی مویشی پال ہیں جن کے اونٹ بھارتی سرحد تک جاتے تھے۔

’کچھ اونٹوں کے واپس نہ آنے پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی اس بیماری کا شکار ہو کر مر گئے ہوں گے کیونکہ ان کے ساتھ والے گئے اونٹ واپس آگئے ہیں۔‘

فاروق سندھو کے مطابق اس بیماری سے مرنے والوں اونٹوں کی تعداد زیادہ ہے، وی نیوز کے سروے کے مطابق چولستان میں 30سے زیادہ اونٹ اس بیماری کا شکار ہو کر مر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام گڑھ انفیکشن اونٹ بجنوٹ بیکٹریا بیماری پنجاب چولستان ڈاکٹر سبطین بخاری ڈیری ڈیولپمنٹ اتھارٹی صادق آباد قلعہ دراوڑ گل گھوٹو لاڑ دا کھوہ محکمہ لائیو اسٹاک ویکسینیشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام گڑھ انفیکشن اونٹ بجنوٹ بیکٹریا چولستان ڈاکٹر سبطین بخاری ڈیری ڈیولپمنٹ اتھارٹی قلعہ دراوڑ محکمہ لائیو اسٹاک ویکسینیشن لائیو اسٹاک چولستان میں چولستان کے اونٹوں کی کے مطابق کے اونٹ کہنا ہے

پڑھیں:

نوشہرہ: والد کو قتل کروانے والے دو بیٹے گرفتار

نوشہرہ کے علاقے وتر میں اپنے والد کو قتل کروانے والے دو بیٹے گرفتار کرلیے گئے۔

نوشہرہ سے پولیس کے مطابق اجرتی قاتل سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے جن میں مقتول کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ 

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر بیٹوں نے والد کو قتل کروایا۔

متعلقہ مضامین

  • باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں: وزیر داخلہ
  • ترکیہ کے بغیر پائلٹ والے ’لڑاکا طیارے‘ نے پہلی بار فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
  • ایف سی ہیڈ کوارٹرز خودکش دھماکہ، تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق  
  • ایف سی ہیڈکوارٹر خودکش دھماکا؛ حملہ آوروں افغان شہری تھے، نادرا نے تصدیق کردی
  • ایف سی ہیڈکوارٹرز دھماکہ، حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق
  • اسپیکر نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی، ایاز صادق فارم 47 والے نہیں، لطیف کھوسہ کا وی نیوز کو خصوصی انٹرویو
  • مصنوعی مٹھاس جگر کی مہلک بیماریوں کے خطرات بڑھا سکتی ہے: تحقیق
  • نوشہرہ: والد کو قتل کروانے والے دو بیٹے گرفتار
  • چولستان،اونٹوں میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا نامی وائرس کی تصدیق، فرانزک رپورٹ