جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم وفاق سے کراچی اور پاکستان والوں کی دہلیز پر انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور اگر یہ کوشش کام نہیں آئی تو ہم سڑکوں پر نکل کر اپنی طاقت سے مسائل حل کروانا جانتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 1940ء سے لے کر آج تک ہماری ماؤں بہنوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر اس ملک کو بنایا اور آج پاکستان بنانے والوں کی اولادیں آج ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خاتمے کیلئے صرف ایم کیو ایم پاکستان کو دیکھتی ہیں، کراچی سمیت پورے ملک کے عوام ہم سے امید لگائے ہوئے ہیں، آج ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم سر اٹھا کر چلیں گے یا ہمیں سر جھکا کر غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر رہنا ہے، ظالم کے آگے حق کی آواز بلند نہ کرنا بھی ایک ظلم ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ آج ہم ملیر کے عوام کیلئے کچھ ریلیف فراہم کرنے کا آغاز کر رہے ہیں، ہم انکی دہلیز پر موجود مسائل کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم انکے ساتھ تعلیمی میدان میں ہونے والی ناانصافییوں کو بھی ختم کرینگے، ہم آج کچھ ارب روپے کراچی کے عوام کے مسائل حل کیلئے لائے ہیں لیکن سب کو سوچنا چاہیئے کہ ہزاروں ارب روپے وفاق کو دینے والے کراچی کو 50 ارب دیکر کوئی احسان نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو پینے کے پانی سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے ہم وفاق میں جدوجہد کر رہے ہیں اور بہت جلد ہم ان تمام مسائل کو حل کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حصے کے جو 20 ہزار ارب سندھ حکومت اور 5 ہزار کے ایم سی کو جو ملے ہیں اس کا حساب چاہیئے، ہم 140-A کو مزید بہتر بنانے کے لئے مزید آئینی ترامیم کرنے پر زور دے رہے ہیں، یہ تمام پیسے خرچ کرنے کا اختیارات میئر کو دیں، ہم وفاق سے کراچی اور پاکستان والوں کی دہلیز پر انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور اگر یہ کوشش کام نہیں آئی تو ہم سڑکوں پر نکل کر اپنی طاقت سے مسائل حل کروانا جانتے ہیں، ریڈ لائن، کے فور سمیت ہزاروں پروجیکٹ کو اب تک مقررہ وقت پر کیوں اس متعصب پیپلز پارٹی نے پورا نہیں کیا، میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں اگر کراچی کو اسکا حق نہیں دیا جائیگا تو کراچی کو یا تو وفاق کے ماتحت کیا جائے ورنہ کراچی کو الگ صوبہ بنایا جائے اور سندھ کے تمام اضلاع کو الگ انتظامی یونٹ میں تبدیل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں کراچی کو کرنے کی کہا کہ

پڑھیں:

ای چالان ادا نہ کرنے والوں کی شامت  

(ویب ڈیسک)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان اگر تین ماہ تک جمع نہیں کروایا گیا تو ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

 نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے سب کو 30 پوائنٹس دے دیے ہیں، جس کے بعد ٹریفک قوانین کی ہر خلاف ورزی پر وہ پوائنٹس بدتریج کم ہوتے چلے جائیں گے۔

 اور جب یہ پوائنٹس ختم ہوجائیں گے تو اس کے بعد چھوٹی گاڑی کے ڈرائیور کا لائسنس 3 مہینے کیلیے اور بڑی گاڑی کا لائسنس 6 ماہ تک بلاک کردیا جائے گا، جس کے بعد شہری کو نئے لائسنس کیلیے از سر نو درخواست دینا ہوگی۔

طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل

 انہوں نے بتایا کہ اگر ای چالان جمع کرانے کی مدت 21 دن ہے اگر 14 دن میں ادائیگی کی جائے تو جرمانے میں 50فیصد کمی کی جائے گی اور 22 ویں دن چالان کی رقم دگنا ہوجائے گی۔

 یعنی اگر چالان 5ہزار کا ہے تو ڈھائی ہزار ہوگا اور آخری تاریخ کے بعد یہی چالان 10 ہزار روپے ہوجائے گا اور چالان تین ماہ تک جمع نہیں کرایا تو لائسنس معطل اور 6 ماہ تک نہ بھرا گیا تو شناختی کارڈ بلاک ہوگا۔

 واضح رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کی متحرک قیادت اور شہری دوست پالیسی کے باعث ٹریفک پولیس کراچی میں کئی جدید سہولیات متعارف کرا چکی ہے، جس میں یہ نئی موبائل ورکشاپ بھی شامل ہے، ٹریفک پولیس کراچی عوام کی خدمت کے لیے ہر دم تیار ہے۔

اقرار الحسن وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں؟ شاید میں سیکنڈ لیڈی بن جاؤں: فراح اقرار

متعلقہ مضامین

  • کراچی واقعہ، فاروق ستار کے پہنچنے پر شہری مشتعل، میڈیا پر بھی پتھراؤ
  • کراچی میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار پر حملہ، ’یہ سیاست چمکانے آئے ہیں‘، شہریوں کا الزام
  • کراچی سانحہ، فاروق ستار کے پہنچنے پر شہری مشتعل، میڈیا پر بھی پتھراؤ
  • سفارش اور متعلقہ مسائل
  • کراچی کو وفاقی علاقہ ڈکلیئر کریں، نہیں تو نئے صوبوں کا مطالبہ کرینگے: فاروق ستار
  • وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: فیصل کریم کنڈی
  • ای چالان ادا نہ کرنے والوں کی شامت  
  • عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق کو نوٹس
  • وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی کی تیاری، سپر ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ