کراچی کو وفاقی علاقہ ڈکلیئر کریں، نہیں تو نئے صوبوں کا مطالبہ کرینگے: فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
ویڈیو گریب۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو فیڈرل ٹیریٹری ڈکلیئر کریں، اگر آپ کو یہ حل منظور نہیں ہیں تو پھر ہم نئے صوبوں کا مطالبہ کریں گے۔
ملیر میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آج بھی وفاق میں شہر کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں اور جلسے بھی ہو رہے ہیں مگر یہ صرف ملیر کا اجتماع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصول آپ کریں مگر خرچ کا اختیار بلدیاتی حکومتوں کو دیں۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہو سکتا ہے تو سندھ بھی ہو سکتا ہے، اگر ہماری یہ تجاویز منظور نہیں ہیں تو پھر سندھ کے 6 ڈویژنوں کو انتظامی یونٹ ڈکلیئر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عارضی حل تو کرایا ہے کہ ڈھائی ارب روپے شہر پر لگوائے ہیں، شہر کی چند سڑکیں بنیں گی، سیوریج لائنوں کی تنصیب ہو گی اور دیگر کام ہوں گے۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم 8 ہزار ارب روپے وفاق کو دے رہے ہیں اور صرف 50 ارب روپے ہمیں مل رہے ہیں، پہلے کے تھری ہم نے شہر کو دیا، اب کے فور کا منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ فاروق ستار
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :