کراچی:

معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے بچپن کا حیران کن واقعہ بیان کردیا جس میں وہ ناراض ہوکر گھر سے نکل گئی تھیں۔

نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ وہ آٹھ سال کی عمر میں بغیر بتائے گھر سے نکل گئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں “گمشدہ” سمجھ کر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کیلئے رجوع کر لیا۔

حریم فاروق نے بتایا کہ وہ بچپن میں پھوپھو کے گھر جانا چاہتی تھیں اور ڈرائیور کے نہ لے جانے پر خود ہی گھرسے نکل پڑیں۔ راستے میں ایک بزرگ نے انہیں روکا اور پوچھا کہاں جا رہی ہو، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’پھوپھو کے گھر‘‘ اور معصومیت میں اپنی عمر آٹھ سال بتاتے ہوئے کہا کہ میں میٹرک میں ہوں۔

اداکارہ کے مطابق جب وہ منزل کے قریب تھیں تو دو نوجوانوں نے انہیں دیکھا اور پوچھا کہ کیا والدین کو معلوم ہے؟ حریم نے نفی میں جواب دیا تو وہ نوجوان انہیں فوراً گھر واپس لے آئے۔

حریم نے بتایا کہ اسی دوران ان کے والدین انہیں تلاش کرتے کرتے پولیس اسٹیشن پہنچ چکے تھے تاکہ گمشدگی کی رپورٹ درج کرائیں۔ گھر واپسی پر ان کے دادا نے پہلی بار ان کو ڈانٹ پلائی اور تھپڑ بھی لگایا اور آئندہ بغیر بتائے گھر سے نہ نکلنے کی سخت تاکید کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہے اور انہوں نے اسی دن فیصلہ کیا تھا کہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کریں گی۔

شو میں ایک اور دلچسپ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب حریم نے بتایا کہ اسکول کے دور میں ان کا نک نیم ’لالا‘ تھا۔ وہ لڑکوں کے ایک گروپ میں واحد لڑکی تھیں اس لیے سب انہیں احترام سے لالا کہتے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ حریم فاروق

پڑھیں:

’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔

سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘

        View this post on Instagram                      

اداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘

یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ