کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں، ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مکالمے سے ختم کیا جاسکتا ہے لیکن کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہے، مقامی حکومتوں کا وجود نامکمل ایجنڈا ہے۔حکومت کو مضبوط کرنے سے ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ترامیم تو آج ہوئی ہیں میں 15 برس سے کہہ رہا ہوں، میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ نے اپنی بات کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پرائیویٹ کالج کے طالبعلم پر ایک ماہ میں 60 ہزار خرچ ہوتے ہیں جبکہ ایک دیہات کے طالبعلم پر سالانہ 16 ہزار خرچ ہوتے ہیں، اس صورت میں آپ کیسے میرٹ کا مقابلہ کریں گے، کہاں ہے میرٹ؟
انہوں نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اہمیت کی حامل ہے، مضبوط پارلیمانی نظام ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ مشرف کے دور میں بلدیاتی نظام بھرپور طریقے سے چلا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251129-08-25
اسلام آباد (نمائندہ جسارت)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ معاملات کی بہتری کے لیے پی ٹی آئی رویہ ٹھیک کرے، پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے، حکومت اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، اپوزیشن کی جانب سے تعاون نہیں مل رہا، میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے، مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان سے اْن کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اْٹھایا۔اپوزیشن وفد کے اراکین نے اسپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق پارلیمنٹ ہائوس میں حزب اختلاف کے اراکین کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں