ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، مزید انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پشاور:
فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں دہشت گردی کی اس کارروائی سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر میں خودکش دھماکوں کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے جسمانی اعضا حاصل کر لیے گئے ہیں، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔
دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ دہشت گرد کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر سے ہوتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچے، جہاں حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈکوارٹر سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل کھڑی کی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے پاس کلاشنکوف اور 8 سے زائد دستی بم موجود تھے۔ پولیس نے دہشتگردی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور پر 3 دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تھی اور دہشت گردی کی اس کارروائی میں 3 جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔۔!! pic.twitter.com/yjeMGysQ36
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 24, 2025فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک دھماکا مرکزی دروازے پر صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے فوراً بعد جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیٹ پر ہونےو الے پہلے خودکش حملے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
واقعے میں تینوں دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
????????پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹرز مرکزی گیٹ خودکش دھماکے کے سی سی ٹی وی فوٹیج ۔۔۔ pic.twitter.com/C8AKJ2cJvb
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) November 24, 2025