2025-07-26@17:38:23 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«مکتی باہنی کے»:
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کر دیا، مگر سیاسی مبصرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ جماعت ریپبلکن پارٹی کے لیے آئندہ انتخابات میں ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے 'امریکا پارٹی' کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اگرچہ وہ پالیسیوں کے حوالے سے زیادہ تفصیل نہیں دے رہے، مگر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسک آئندہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی چند نشستوں کو ہدف بنائیں گے۔ سیاسی تجزیہ کار میٹ شو میکر کے مطابق: "ایلون کی پارٹی ریپبلکنز کی کمزور اکثریت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتی ہے، خاص طور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو برآمدی شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل یہ کامیابی پاکستانی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی اشیا پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد ہونے کے خطرے کو مؤثر طور پر ٹال سکتی ہے۔ سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے، اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان...
اسلام آباد،واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ا مر یکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو برآمدی شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل یہ کامیابی پاکستانی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی اشیا پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد ہونے کے خطرے کو مؤثر طور پر ٹال سکتی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے، اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کابینہ کو بریفنگ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف مزید عسکری کارروائیوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل زامیر نے وزرا کو بتایا کہ موجودہ حالات میں یرغمالیوں پر ظلم و تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی حالت نہایت سنگین ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں حماس کی شکست کے حق میں ہوں لیکن جتنا ہم ان کے خلاف آپریشن کو تیز کریں گے اتنا ہی ہم یرغمالیوں کو خطرے میں ڈالیں گے۔جنرل زامیر نے بتایا کہ فوج غزہ میں اپنے مقرر کردہ ہدف 75 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:سفر کے دوران اگر آپ کو متلی محسوس ہوتی ہے، چکر آتے ہیں، ٹھنڈا پسینہ نکلتا ہے یا سانس لینے میں دقت ہوتی ہے تو ممکن ہے کہ آپ موشن سکنس (Motion Sickness) کا شکار ہوں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ یہ ایک عام مگر تکلیف دہ کیفیت ہے، جو زمین، سمندر، فضا یا حتیٰ کہ خلائی سفر کے دوران بھی لاحق ہو سکتی ہے۔موشن سکنس کیا ہے؟ماہرین کے مطابق موشن سکنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم کے توازن کو کنٹرول کرنے والے اندرونی کان کے حصے، خاص طور پر سیمی سرکولر کینالز، غیر معمولی حرکت کے باعث زیادہ متحرک ہو جائیں، اس کیفیت کی ایک اور اہم وجہ دماغ کو موصول ہونے والی متضاد...
پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتوں میں گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے ، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد برابری...
امریکا نے اپنے جدید ترین بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جب کہ دوسری جانب ایران نے امریکا کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ امریکا کو ایران، اسرائیل جنگ میں براہ راست شمولیت سے منع کرتی رہی جب کہ یورپ سفارت کاری پر زور دیتا رہا، مسلم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فیڈرل ریزرو نے صدر ٹرمپ کی ہدایت نظر انداز کرتے ہوئے شرح سود کو دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیڈرل ریزرو کے چیف کا کہنا ہے رواں سال دسمبر تک شرح سود 4.25 سے 0 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی۔ فیڈرل ریزرو نے امریکا میں مہنگائی اورمعاشی اشاریے بھی جاری کردیے، جس کے مطابق امریکا میں مہنگائی کی شرح تقریبا 3فیصد پر رہی۔ صدرٹرمپ نے فیڈرل ریزرو چیف کو شرح سود میں کمی ہدایت کی تھی لیکن انہوں نے ٹرمپ کی بات دوبارہ نہیں مانی اور شرح سود کو برقرار رکھا۔ پریس کانفرنس میں جیروم پاؤل نے خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے لگائے گئے نئے ٹیکس کی وجہ...

فیلڈ مارشل کے اعزازمیں امریکی ظہرانے کی ٹائمنگ عالمی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے،خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت کی ٹائمنگ انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان منصفانہ تنازعات کا حل، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی عالمی حمایت، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، اور غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ...

کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
موسمِ گرما کے آتے ہیں برطانیہ میں ماہرین نے شہریوں کو ساری رات پنکھا چلنے کے خطرات سے آگاہ کر دیا۔ پی ایچ ڈی ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر ناہید علی کے مطابق ساری رات کمرے کا پنکھا چلنا جسم کو پوشیدہ تناؤ کا شکار کر سکتا ہے۔ ماہرِ صحت کا کہنا تھا کہ ساری رات پنکھا چلنے سے سائی نس (Sinus) اور گلا خشک ہو سکتا ہے جس سے صبح اٹھ کر لوگوں کو سینہ جکڑے ہونے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ رات بھر پنکھا چلنے سے پٹھوں کے اکڑنے اور سینے میں گرد جانے کی شکایت ہوسکتی ہے جس کے سبب دمے یا الرجی میں مبتلا افراد چھینکوں کی زیادتی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ناہید کا...
پاکستان میں ٹائپ ون ذیابیطس (T1D) میں مبتلا بچوں کی اوسط متوقع عمر صرف 11 سال ہے، لیکن اگر بروقت تشخیص، مستقل انسولین اور مناسب نگہداشت فراہم کی جائے تو یہ عمر 41 سال تک بڑھ سکتی ہے۔ ملکی و عالمی ماہرین کے اس تخمینے کو مد نظر رکھتے ہوئے 2 پاکستانی اداروں نے ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے جو ملک بھر کے سینکڑوں بچوں کی زندگیاں بچانے کی امید بن گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کی کرن ماہرین امراض ذیابطیس کے مطابق یہ چونکا دینے والے اعداد و شمار T1D انڈیکس کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جو جے ڈی آر ایف اور...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر فن مولا، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی حقیقی عمر سے متعلق نئے وی لاگ میں بات کی ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری بھی یوٹیوبر بن گئی ہیں۔ اپنے نت نئے وی لاگز میں انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ موضوعات پر دل کی باتیں کرتے تو کبھی دنیا گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنی 69ویں سالگرہ منائی، 15 مئی کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیلے اداکارہ کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نئے وی لاگ میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا...
جوہری ممالک کے درمیان تنازعات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان جیسے جوہری صلاحیتوں کے حامل ممالک کے درمیان محدود جنگ کے عالمی خوراک کی فراہمی کے لیے تباہ کن نتائج مرتب ہو سکتے ہیں اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھٰیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟ رٹجرز یونیورسٹی (امریکا) کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی بین الاقوامی تحقیق کے مطابق جوہری تنازع جس میں دنیا کے 3 فیصد سے بھی کم ذخیرے شامل ہیں، 2 سالوں میں دنیا کی ایک تہائی آبادی کو ہلاک کر سکتے ہیں۔ نیچر فوڈ میگزین میں شائع ہونے والی...
لاہور: ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے نواز شریف کیلیے مریم نواز نکلی تھیں تاہم ن لیگ کیلیے اتنی مشکلات نہیں تھیں جتنی آج پی ٹی آئی کیلیے ہیں۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ایکسپرٹس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بندہ بات کرتا ہے تو گرفتارکرلیا جاتا ہے، اسلام آباد کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کوجاناچاہیے تھا، عمران خان سے منگل کو وکلا نے ملاقات کرنا ہوتی ہے جمعرات کو فیملی نے ملنا ہوتا ہے پھر آج علیمہ خان اور دیگر بہنیں وہاں کیا کررہی تھیں؟ بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہا کہ عمران خان ہرطرف کھیلتے ہیں، وہ جیل میں ان کاسوشل میڈیا...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پرسینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، ہم...
مسلم لیگ (ن) لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر افغانستان سے دہشتگردی کے شواہد ملے تو اہداف کے تعاقب میں وہاں جا کر بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور اگر ضروری ہوا اور وہاں کارروائی کرنا پڑی تو کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ افغانستان میں دہشتگردوں کا پیچھا نہیں کرنا چاہیے، وہ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا یہ بیان پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے اس بیان کے بعد...
فرانسیسی صدر نے کہا کہ روس یوکرین امن معاہدے کی صورت میں یورپی افواج یوکرین بھیجی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طور پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے بعد یوکرین میں امن فوج تعینات کی جاسکتی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ روس یوکرین امن معاہدے کی صورت میں یورپی افواج یوکرین بھیجی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طور پر ہوگی۔ خبرایجنسی...
تاشقند:وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کے تاجر پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں. پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔پاک ازبک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے. پاکستان اور ازبکستان کا بزنس فورم اہمیت کا حامل ہے.ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوں ںے تاجروں سے کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، سیاحت اور...

سویلنز کا ٹرائل صرف 175 کے تحت ہی ہو سکتا ہے، فوج 245 کے دائرہ سے باہر نہیں جاسکتی۔ جسٹس جمال مندوخیل
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر آج بھی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دئے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ گزشتہ روز شروع کئے گئے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی...
سوال: ایک ہی چیز پر زکوٰۃ ہر سال اور بار بار ادا کرنا کیوں ضروری ہے؟جواب: عبادات میں سے کچھ زندگی میں صرف ایک بار فرض ہیں، جیسے حج۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’لوگوں پر یہ اللہ کا حق ہے کہ جو اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے‘‘۔ (آل عمران: 97) ایک مرتبہ اللہ کے رسولؐ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ’’لوگو! اللہ نے تم پر حج فرض کیا ہے، اس لیے حج کرو۔ ایک شخص نے سوال کیا: اے اللہ کے رسولؐ! کیا ہر سال ؟ آپ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: اگر میں ہاں کہہ دوں تو ہر سال فرض ہو جائے گا، لیکن پھر تم ہر سال...
PENNSYLVANIA: بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے سابق کمانڈرکے انکشافات نے 1971 کی جنگ سے متعلق بیانیہ کو تبدیل کردیا ہے۔ 74 سالہ زین العابدین نے جو امریکی شہر پنسلونیا میں مقیم ہیں ،یوٹیوب چینل وائٹ نیوز بنگلہ سے انٹرویو میں کہا کہ 1971ء نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کا رخ بدل دیا تھا۔ کمانڈر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے ہی ملک اور اپنے ہی بھائیوں کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہدکے بعد حاصل ہونیوالا ملک ہمیں لڑتے دیکھے گا۔ انھوں نے انکشاف کیا مکتی باہنی کے کارندوں کو بھارت میں مسلح تربیت دی گئی اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )وزارتوں کا سائز کم کرنے اور عہدوں کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کا مقصد مالیاتی عدم توازن کو دور کرنا ہے لیکن پائیدار نتائج کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط سے عملدرآمد، روزگار میں ایڈجسٹمنٹ اور نجکاری جیسی طویل مدتی حکمت عملیوں کی ضرورت ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں میکرو پالیسی لیب کے سربراہ ڈاکٹر ناصر اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اداروں میں نا اہلی اور بے روزگاری ایک بہت گہرا مسئلہ ہے جسے حل کرنا مشکل ہو گا انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت نئی ملازمتوں پر پابندی لگا کر اضافی نقصانات کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد میں کمی ”سمارٹ فون سب کے لیے“ کا اہم چیلنج ہے جس سے ڈیجیٹل تقسیم کو وسیع کرنے اور ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو روکنے کا خطرہ ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں امپلیمینٹیشن فنانشل لٹریسی کے سابق مینیجر اعتزاز حسین نے کہا کہ موبائل صارفین میں حالیہ کمی ملک کی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی کوششوں کو ایک اہم دھچکا ہے. انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا”سمارٹ فون سب کے لیے“اقدام جس کا مقصد قابل رسائی اسمارٹ فون کی قسط کے منصوبوں کے ذریعے ڈیجیٹل شمولیت کو...

مزاحمتی تنظیم حماس :جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
فلسطین : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ زرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں آج کم از کم 80 فلسطینی باشندے شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے حملے جاری رہے تو یہ ان درجنوں اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جو 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونےو الی جنگ کے بعد سے حماس کے پاس یرغمال ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ٹیلی...
اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز کی سماعت سے متعلق کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا ہے کہ جی ایچ کیو اور کراچی ایئر بیس حملوں کے کیسز ملٹری کورٹس میں کیوں نہیں گئے؟ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز سے متعلق مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی دلائل دیے۔ خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جرم کی نوعیت سے طے ہوتا ہے ٹرائل کہاں چلے گا۔ اگر سویلینز کے جرم کا تعلق آرمڈ فورسز سے ہو تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...