کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!
معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔
بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی تصویر اپلوڈ کرنا ہے۔ یہ تصویر خلا میں بھیجے گئے گوگل پکسل فون کی اسکرین پر ظاہر کی جائے گی اور سیٹلائٹ کے بیرونی کیمرے سے زمین کے پس منظر کے ساتھ وہ لمحہ کیپچر کیا جائے گا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کی ایک حقیقی سیلفی بنے گی اور وہ بھی بغیر خلا میں جائے۔
اگر آپ چاہیں تو اس سیلفی کو زمین کے کسی خاص علاقے کے اوپر سے لیتے وقت کیپچر کرنے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔ بس وہ مخصوص ایڈریس درج کریں اور جب سیٹلائٹ اس جگہ کے اوپر پہنچے گا، تو آپ کی سیلفی وہیں سے بنائی جائے گی۔
یہ سیٹلائٹ جنوری 2025 میں SpaceX کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا اور 24 مئی سے یہ باقاعدہ آپریشن میں آ چکا ہے۔ صرف چند دنوں میں ہزاروں افراد خلا میں اپنی سیلفیز لے چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی بھی خلا میں سیلفی لے سکتے ہیں مگر چند احتیاطی باتیں ذہن میں رکھنی ہوں گی۔ چونکہ یہ منصوبہ گوگل پکسل اور ٹی موبائل سے منسلک ہے، اور پاکستان میں ان کی سروسز براہ راست دستیاب نہیں، اس لیے پاکستانی صارفین کو کرنچ لیبز کی ویب سائٹ پر ہی انحصار کرنا پڑے گا۔
اگر آپ کو مفت سیلفی کی سہولت دستیاب نہیں ہوتی تو کرنچ لیبز کی ویب سائٹ پر چند ڈالرز کی ادائیگی کر کے یا مخصوص کوڈز ریڈیم کر کے یہ سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنچ لیبز کی ویب سائٹ پر بغیر خلا میں جائے خلا میں بھیجا دستیاب نہیں یہ سیٹلائٹ جا سکتی ہے اور وہ بھی ٹی موبائل سکتے ہیں کے ذریعے سیلفی کی کے اوپر زمین کے جائے گی کے ساتھ اگر آپ اس لیے گی اور
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔