2025-05-02@13:47:59 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ڈیوڈ لیمی»:

    برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ممکن ہے اور برطانیہ اس حوالے سے کسی اور ملک کے فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا۔ لندن میں ہاؤس آف لارڈز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ محض علامتی قدم نہیں بلکہ دو ریاستی حل کی طرف ایک حقیقی سیاسی پیشرفت کا حصہ ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام انصاف کے حقدار ہیں اور وہ اپنے وطن میں جینے کے مکمل حق دار ہیں۔ مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند ڈیوڈ لامی نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کی شناخت برطانیہ کی لیبر پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہے اور ان...
    پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ، رائٹ آنریبل ڈیوڈ لیمی ایم پی کے ساتھ بات چیت میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے موجودہ علاقائی حرکیات کا ایک جائزہ فراہم کیا، جس میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، گمراہ کن پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات کو اجاگر کیا گیا، جس میں سندھ آبی معاہدہ (IWT) کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، جو کہ بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنے قومی مفادات کے...
    ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اس دوران انہوں نے خطے کی تازہ صورتحال اور بھارتی الزامات سے متعلق برطانوی ہم منصب کو آگاہی دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا بےبنیاد پراپیگنڈا اور یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کےلیے خطرہ ہیں، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کےلیے پُرعزم ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی آزادانہ اور شفاف تحقیقات میں حصہ...
    وزیر خارجہ نے برطانیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں علاقائی صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور یک طرفہ اقدامات جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کو بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے غیرقانونی فیصلوں سمیت یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ...
    پاکستان سپر لیگ 10 کے اپنے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ میچ میں خاص حکمت عملی اپنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہار نہ ماننے والی حکمت عملی کے تحت کھیلنے کا عزم کیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ وکٹیں گر بھی جاتی ہیں تو رنز بناتے رہنا ہے، تاہم ہم  نے مخالف ٹیم کو کچھ زیادہ ایکسٹرا رنز دے دیے۔ انہوں نے جیمز ونس اور خوشدل شاہ کی شراکت کو سراہا اور کہا کہ دونوں آؤٹ بھی ہوئے تو بعد میں آنے والوں نے کھیل میں اپنی پوری...
    جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بدھ کو قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیوڈ ملر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کی آخری گیند پر 2 رنز لے کر 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے 2002ء میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر...
    جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 350 رنز کا ہدف پورا کرنا آسان نہیں تھا۔ آئی سی سی کے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو میں کہا کہ ہم فائنل میں بھارت کے خلاف مدمقابل آنا چاہتے تھے مگر ممکن نہیں ہوا۔ ڈیوڈ ملر کا مزید کہنا تھا کہ دبئی جاکر پھر واپس آنا ہمارے لیے کوئی آئیڈیل صورتحال نہیں تھی مگر کوئی معذرت پیش نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔
    ---جنگ فوٹو  سفارت خانۂ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے ناظم الامور سید فراز زیدی کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرپرسن ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات کی ہے۔سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جو موضوعات زیرِ بحث آئے ان میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کے مزید طریقوں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر معاملات شامل تھے۔دوسری جانب سفارت خانۂ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ وفد کی ایک انتہائی خوش گوار اور گرمجوشی سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات...
۱