لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں واقع غالب مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، جہاں تین ملزمان نے خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نے بیان میں بتایا کہ اُس کا سابقہ شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، سابقہ شوہر کے کزن امتیاز نے بہانے سے ہوٹل بلایا اور منگل کی صبح نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے واقعے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جس کی رپورٹس آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکاروں پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور:چوہنگ پولیس نے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش کروڑوں روپے مالیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کی وارداتیں کرتے ہوئے فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گینگ میں شامل کانسٹیبل علی حیدر اے آر ایف میں تعینات ہے جبکہ ملزم راحت علی سابقہ پولیس اہلکار ہے جسے کچھ عرصہ قبل برطرف کیا گیا تھا، دیگر گرفتار ملزمان میں علی، فیصل اور سلیم شامل ہیں۔
چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیجز کی مدد سے گینگ کو گرفتار کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر اور ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کو تعریفی اسناد و انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔