چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز


چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا ہونا ناگزیر ہے، شی کی امر یکی ہم منصب سے گفتگو

بوسان:
چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوئی۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صدر ٹرمپ کے انتخاب کے بعد سے ہم تین مرتبہ بات چیت اور متعدد خطوط کا تبادلہ کر چکے ہیں ، ہم نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کو مجموعی طور پر مستحکم رکھنے کی قیادت کی ہے۔ کچھ دن پہلے، دونوں ممالک کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے کوالالمپور میں مذاکرات کے دوران حالیہ تجارتی تحفظات کے حل پر بنیادی اتفاق رائے حاصل کیا، جس سے آج کی ملاقات کے لیے ضروری شرط فراہم ہوئی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان کچھ پہلوؤں میں اختلافات کا ہونا ناگزیر ہے، یہ بالکل معمول کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، انہیں اور صدر ٹرمپ کو دونوں ممالک کے قائدین کی حیثیت سے سمت کا صحیح تعین کرتے ہوئے اور مجموعی صورتحال کو سنبھالتے ہوئے چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم انداز میں آگے بڑھانا چاہیئے۔


شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین کی ترقی اور خوشحالی صدر ٹرمپ کے “امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں” کے مقصد کے ساتھ متصادم نہیں ہے۔چین اور امریکہ دونوں بلاشبہ ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں اور مشترکہ خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔ چین اور امریکہ کو شراکت دار اور دوست ہونا چاہیے، یہ تاریخ کا سبق اور موجودہ دور کی حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر چین-امریکہ تعلقات کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنے اور دونوں ممالک کی ترقی کے لیے ایک خوشگوار ماحول پیدا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان کیساتھ دوبارہ مذاکرات پر رضامند روس نے ایٹمی صلاحیت کے حامل پوسائیڈن سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کرلیا، ولادیمیر پیوٹن اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان بدخشاں میں طالبان میں لڑائی، ملا ہیبت کا منحرف کمانڈر کو پکڑ کر قندھار لانے کا حکم غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان پاک بھارت جھڑپ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر مودی کو نیچا دکھا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور امریکہ سکتے ہیں

پڑھیں:

امریکی اور چینی صدر کی ملاقات، ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنیکا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہو جائے گی اور نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف کو 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سے کم ہو کر47 فیصد کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہو جائے گی اور نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کروں گا اور میرے دورہ چین کے بعد چینی صدر امریکا آئیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم چینی صدر کے ساتھ یوکرین معاملے پر مل کر کام کرنے جا رہے ہیں جبکہ  تائیوان کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک ایٹمی تجربے کر رہے ہیں تو امریکا کے لیے بھی مناسب ہےکہ یہ تجربے بحال کرے اور اس کے لیے نیوکلیئر ٹیسٹنگ سائٹس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور امریکہ کو مختلف سطحوں پر رابطے برقرار رکھنے چاہیے ، چینی صدر
  • چینی صدر شی ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں، امریکی صدر
  • چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے: چینی صدر کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان
  • امریکی اور چینی صدر کی ملاقات، ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنیکا اعلان
  • امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان
  • امریکا اور چین کے درمیان آج تجارتی معاہدہ ہوسکتا ہے: ٹرمپ
  • ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے اثرات آنا شروع، ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی امور میں بنیادی نکات پر اتفاق
  • ٹرمپ دور ایک بار اور: کیا امریکی صدر تیسری مرتبہ بھی صدر بن سکتے ہیں؟