2025-10-30@16:17:19 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«ولیم ہارلے»:
ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد میں بروقت ایمبولینس نہ ملنے کے باعث مریض کو چنگ چی پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید بیمار مریض کو ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل رکشہ پر ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ واقعے پر شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں حقیقی اصلاحات کرے اور ایمبولینس سروس کو فوری طور پر فعال بنایا جائے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا انتخاب درست قرار دے دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے ایمل ولی خان کے سینیٹر منتخب ہونے کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، اس لیے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا...
پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تعینات اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے جس کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔ اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم ان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔ ترجمان نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) منگل کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں معمولی کمی رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر5پیسے گھٹ کر 281.45روپے رہا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کی کمی سے 282.35 روپے پر بند ہوا۔ یورو 1پیسہ بڑھ کر333.60روپے رہا۔ برطانوی کرنسی پاؤنڈکی قدر18پیسے گھٹ کر382.67روپے رہی۔سعودی ریال 2 پیسے کی کمی سے75.73روپے اور یو اے ای درہم2پیسے کے خسارے سے 77.65 روپے رہا۔ کامرس رپورٹر گلزار
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن، جو رواں سال کے آخر میں فارسٹ لاج میں منتقل ہونے والے ہیں، کو سیکیورٹی کے ایک بڑے خلا کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے شاہی خاندان کی حفاظت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم و اہلخانہ کا ایڈیلیڈ کاٹیج چھوڑ کر فاریسٹ لاج منتقل ہونے کا اعلان، نئے پڑوسی پریشان غیر ملکی میڈیا کے مطابق رات کے وقت دو نقاب پوش افراد نے ونڈسر کاسل کے دروازے توڑ کر داخل ہونے کی کوشش کی۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں ولیم، کیٹ اور ان کے تینوں بچے پرنس جارج، پرنسس شارلٹ اور پرنس لوئس ایڈیلیڈ کاٹیج میں قیام پذیر ہیں۔ اگرچہ حملہ آوروں نے صرف فارم...
ریاض نے اسرائیل کے قطر میں حملے کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے اس جارحیت کو روکنے کی اپیل کی سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی مزاحمتی عہد کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ برادر ملک قطر کے شانہ بشانہ ہیں، اور اس احمقانہ کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ عرب میڈیا اور بین الاقوامی حلقوں میں اسے ایک سنگین خلاف ورزی بین الاقوامی اصولوں اور ریاستی خودمختاری کے ضوابط کی قرار دیا گیا ہے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے فون کیا اور...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جہیز وصولی فیصلے سے متعلق شہری شاہ رخ لودھی کی اپیل مسترد کردی۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ 7 سال پرانا فیصلہ ہوچکا ابتک عمل کیوں نہیں ہوا ؟ کیا درخواست گزار کوئی وکیل ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ نہیں درخواست گزار عام شہری ہے، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ عام شہری ہے تو پھر سات سال پرانے فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہورہا ؟ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو جہیز ریکوری فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی اور ٹرائل کورٹ سے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی سپریم کورٹ پاکستان نے کہا کہ 2018 کے فیصلے پر عمل نہ ہونا افسوسناک صورتحال ہے، ٹرائل...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور چینی کی برآمد کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عام آدمی پر معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے، جس سے عام آدمی براہِ راست متاثر ہوا ہے۔ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے۔ عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ملا: سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں مہنگائی کے مارے عوام کو...
حکومت سے مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سیکرٹری پیٹرولیم سے مذاکرات ہوئے ہیں جو کامیاب ہوگئے، وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ڈی ریگولیشن سے ہمارے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کے لیے وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وزیر پیٹرولیم بات...
معروف پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اپنے ایک مداح کے غیر معمولی رویے کے بارے میں دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا۔ رباب ہاشم نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً 200 میسجز موصول ہو رہے تھے۔ ابتدا میں انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن پھر ایک دن ایسا ہوا جس نے انہیں حیران کر دیا۔ اداکارہ نے کہا، “ایک دن میری شوٹنگ سے چھٹی تھی اور میں گھر پر تھی۔ اچانک گھر کی بیل بجی، دروازہ کھولا ایک خاتون اور مرد موجود تھے جو اندرون سندھ سے آئے تھے۔ ان کے ہاتھ میں ایک باسکٹ تھی جس میں تحائف تھے۔ انہوں نے اصرار کیا...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اورمزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ امریکا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں حصہ لینے کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف دو طرفہ تعاون کو بڑھانے...
