کراچی ؛ ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سٹی 42: کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ۔دوسرے درجہ کی آگ پرپانچ گاڑیوں کی مدد سےقابو پانی کی کوشیش جاری ہیں ۔خوش قسمتی سے آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کررہے ہیں،گودام میں اسی فیصد سامان جل کر خاکستر ہوا
مجموعی طور پر 13 سے زائد فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔واٹر ہائڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
متعدد واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں ۔ریسکیو ادارے سمیت پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجودہیں ۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹریننگ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے نوجوان کرکٹر کی موت
میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کی موت ہوگئی۔
17 سالہ بین آسٹن اپنے میلبرن کے فرنٹری گلّی کرکٹ کلب میں نیٹس کی تربیت کے دوران ایک ساتھی کھلاڑی کی گیند لگنے سے زخمی ہوا۔ ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کےمطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: بولر بولنگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے سبب چل بسا
بین کے والد، جیس آسٹن نے کہا کہ خاندان ’بالکل تباہ‘ ہو گیا ہے اور ’ہمارے خوبصورت بین‘ کی موت سے بہت افسردہ ہیں۔ کرکٹ وکٹوریا نے بھی یہی جذبات ظاہر کیے، اور کہا کہ پورے ملک کی کرکٹ کمیونٹی اس نوجوان کھلاڑی کے انتقال پر سوگ منائے گی۔ دوستوں، ساتھی کھلاڑیوں، اور مقامی کلبوں کی طرف سے بین آسٹن کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ بین نے اپنے اردگرد کے لوگوں پر کس قدر اثر ڈالا۔
کرکٹ وکٹوریا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک کمینز نے ایک دہائی قبل فلپ ہیوز کے ساتھ پیش آنے والے مشابہہ حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل وہی حادثہ جو فلپ ہیوز کے ساتھ 10 سال پہلے ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا کھلاڑی موت گیند لگنے سے نوجوان کرکٹر کی میلبرن