خیبر پختونخوا پولیس نے سال 2025 کے دوران دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سال صوبے میں ایک ہزار 588 دہشتگردی کے واقعات پیش آئے جن میں 223 شہری شہید اور 570 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: 2025 میں 78 ہزار آپریشنز کے دوران 700 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں 137 پولیس اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18 اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے 124 جوان بھی شہید اور 244 زخمی ہوئے۔

اسی دوران مختلف کارروائیوں میں 348 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ دہشت گردی کے سب سے زیادہ کیسز بنوں ریجن میں درج ہوئے، جہاں 394 حملے رپورٹ ہوئے۔

بنوں میں 41 پولیس اہلکار اور 54 شہری شہید ہوئے جبکہ 89 پولیس اہلکار اور 125 شہری زخمی ہوئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں 152 مقدمات درج کیے گئے، اور یہاں 137 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ شمالی وزیرستان میں 181 کیس رجسٹرڈ ہوئے، جہاں 38 شہری شہید اور 182 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کا سدباب: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ

جنوبی وزیرستان میں 103 دہشتگردی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں 39 شہری شہید اور 86 زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پولیس رپورٹ خیبرپختونخوا دہشتگردی واقعات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس رپورٹ خیبرپختونخوا دہشتگردی واقعات وی نیوز دہشتگردی کے شہری شہید زخمی ہوئے شہید اور

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا  

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔

 سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہی ہے، پولیس فورس نے قیمتی جانوں سمیت بھاری قربانیاں دی ہیں۔

 سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں۔

سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز

 سخت حالات کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کو اضافی مالی مراعات حاصل نہیں،  تجویز ہے کہ پولیس کو بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جائے۔

 سمری کے مطابق خصوصی الاؤنس سے اہلکاروں کے حوصلے اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

 دوسری طرف  مجوزہ الاؤنس سے ماہانہ 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 دہشتگرد ہلاک
  • ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں ،مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالاگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • خیبرپختونخوا،2025ء میں دہشت گردی واقعات اور جانی نقصانات کی تفصیل
  • 2025 میں بلوچستان میں 78 ہزار آپریشنز میں 707 دہشتگرد ہلاک ہوئے، حمزہ شفقات
  • خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 3 پن بجلی منصوبے مکمل کر لیے
  • اس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا  
  • کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • توہین عدالت درخواست کے تحت آئی جی خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری