وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار ڈی چوک جائیں گے تو آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے۔

کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی چیئرمین کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، جج سے ملنے جاتے ہیں ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا، جنہوں نے ہمارے منڈیٹ کی حفاظت کرنی تھی انہوں ڈاکہ ڈالا ہوا ہے، ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کچھ ٹاؤٹس رات کو میڈیا پر بیٹھ کر گولیوں کی دھمکی دیتے ہیں۔ عمران خان نے احتجاج یا مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، جب بھی انکی طرف سے کال آئے گی سب نے تیار رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکر حقیقی آزادی ان سے چھین کر لینی ہے، وفاقی حکومت نے 5 ہزار 3 سو ارب روپے کی کرپشن کی ہے، پاکستان پر قرضہ 80 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، ہمیں گورننس کا مشورہ دینے والوں نے ملک کو قرضے میں ڈبو دیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیٹ چور جو ’کا کے اور کی‘ کو نہیں سمجھ سکتی مجھے مشورے دے رہی ہے، پنجاب پولیس کو پورے پاکستان میں کرپٹ ترین ادارہ بنایا گیا ہے، سرمایہ کاری خیبرپختونخوا میں ہورہی ہے پنجاب میں سرمایہ کاری کم ہوگئی ہے اور مشورہ بھی ہمیں دیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

قلعہ سیف اللہ جے یو آئی کا قلعہ ہے، نئی جماعت ہمیں کمزور نہیں کر سکتے، مولانا واسع

مجلس عاملہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا واسع نے کہا کہ جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ جیسے جے یو آئی کے مضبوط قلعے کو کمزور کرنے کے لیے مختلف دعوے اور پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں، مگر جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ قلعہ سیف اللہ میں ضلعی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں چند سو ووٹ لینے والوں کا قومی اسمبلی کے وسیع حلقے میں جے یو آئی کو شکست دینے کا دعویٰ نہ صرف مضحکہ خیز ہے، بلکہ سیاسی بلوغت سے محرومی کی واضح مثال ہے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مولانا سمیع الدین آج الیکشن کے میدان میں پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ انتخاب صرف ایک سیاسی مقابلہ نہیں، بلکہ نظریے اور اصول کی عملی تکمیل ہے۔

مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ مولانا سید شمس الدین نے دین، ملت، تحفظ ختم نبوت اور جمعیت کے مشن کے لیے جو خدمات انجام دیں، وہ تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کے افکار و نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کا وارث آج میدان میں موجود ہے۔ اسی دوران انہوں نے ایک اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد جمہوری اور حقیقی سیاسی جماعتیں بھی جے یو آئی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے، اٹھارہ دسمبر کے ری پول میں جے یو آئی کی باضابطہ حمایت کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ دسمبر کو قلعہ سیف اللہ ثابت کرے گا کہ جے یو آئی کا یہ قلعہ ناقابل تسخیر ہے۔ یہاں جن کی نظریں بدنیتی سے اٹھتی ہیں، وہ ہمیشہ جھکی رہتی ہیں، اور عوام اپنے ووٹ سے ایک بار پھر نظریے اور شہداء کے وارثین کو سرخرو کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں ،مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالاگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • اس بار ڈی چوک سے آزادی یا کفن میں واپس آئینگے، سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان کی پولیس رپورٹ جاری
  • اس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا
  • فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، معاون خصوصی خیبر پختونخوا
  • قلعہ سیف اللہ جے یو آئی کا قلعہ ہے، نئی جماعت ہمیں کمزور نہیں کر سکتے، مولانا واسع
  • خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
  • فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے‘صاحب اختیار کی پالیسی عمران خان کو مائنس کرنا ہے ‘وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • نیشنل گیمز نے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر جوش و جذبے سے سرشار کردیا