مجلس عاملہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا واسع نے کہا کہ جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ جیسے جے یو آئی کے مضبوط قلعے کو کمزور کرنے کے لیے مختلف دعوے اور پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں، مگر جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ قلعہ سیف اللہ میں ضلعی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں چند سو ووٹ لینے والوں کا قومی اسمبلی کے وسیع حلقے میں جے یو آئی کو شکست دینے کا دعویٰ نہ صرف مضحکہ خیز ہے، بلکہ سیاسی بلوغت سے محرومی کی واضح مثال ہے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مولانا سمیع الدین آج الیکشن کے میدان میں پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ انتخاب صرف ایک سیاسی مقابلہ نہیں، بلکہ نظریے اور اصول کی عملی تکمیل ہے۔

مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ مولانا سید شمس الدین نے دین، ملت، تحفظ ختم نبوت اور جمعیت کے مشن کے لیے جو خدمات انجام دیں، وہ تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کے افکار و نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کا وارث آج میدان میں موجود ہے۔ اسی دوران انہوں نے ایک اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد جمہوری اور حقیقی سیاسی جماعتیں بھی جے یو آئی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے، اٹھارہ دسمبر کے ری پول میں جے یو آئی کی باضابطہ حمایت کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ دسمبر کو قلعہ سیف اللہ ثابت کرے گا کہ جے یو آئی کا یہ قلعہ ناقابل تسخیر ہے۔ یہاں جن کی نظریں بدنیتی سے اٹھتی ہیں، وہ ہمیشہ جھکی رہتی ہیں، اور عوام اپنے ووٹ سے ایک بار پھر نظریے اور شہداء کے وارثین کو سرخرو کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قلعہ سیف اللہ جے یو آئی کا نے کہا کہ

پڑھیں:

قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، وزیر دفاع۔ ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی‘وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا ساتھ دینے والے سیاستدانوں کابھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے ‘وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سیاسی انجینئرنگ کی وجہ سے سیاسی بحران پیدا ہوا، اس معاملہ میں جو اور لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف بھی قانون اپنا راستہ لے گا۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے فیض حمید کے خلاف فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ ریڈ لائن عبوراوراپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے‘سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے‘احتساب کا عمل شروع ہو چکا‘ اب کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا‘عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کے مطابق فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی ہے۔فیض حمید کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ ان کے موکل نے دلیری اور مضبوطی سےکیس کا سامنا کیا‘ امید ہے اپیل میں انصاف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے جو کوئی بھی اپنے عہدے کا غلط استعمال کرے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا حزب اللہ جکھرو کی سربراہی میں وفد کا سکھر اسپتال کا دورہ
  • مولانا محمد علی قدسی سپرد خاک‘ محمد اسحاق خان نے نماز جنازہ پڑھائی
  • قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، وزیر دفاع۔ ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے، رانا ثناء اللہ
  • قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، وزیر دفاع
  • سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد: پنجاب اسمبلی کی اس کاوش کی اہمیت کتنی؟
  • قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی؛ خواجہ آصف
  • جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد قرآن کے نظام کا عملی نفاذ ہے‘ حمیرا طارق
  • پی ٹی آئی پرپابندی کا فیصلہ سیاسی نہیں ہو سکتا، عطا اللہ تارڑ
  • کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، گورنر راج ہماری خواہش نہیں، بلاول بھٹو