جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد قرآن کے نظام کا عملی نفاذ ہے‘ حمیرا طارق
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-9
لاہور (نمائندہ جسارت )حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام مدرسات کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں درس و تدریس سے وابستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جدوجہد کا حاصل اقتدار اور قوت ہوتی ہے، مگر تحریکِ اسلامی کی پوری جدوجہد کا مرکز و محور صرف اللہ کے دین کا نفاذ ہے۔ ہمارا مقصد سیاسی غلبہ نہیں بلکہ ایک عادلانہ، بااخلاق اور خیر پر مبنی نظام کا قیام ہے۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے آئینی ترمیمات اور سماجی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 26 ویں، 27ویں ترمیم ہو یا ڈومیسٹک وائلینس بل یہ سب محض ایک جملے کے فاصلے پر ہیں۔ جب ہم اسمبلیوں میں پہنچیں گے تو ان قوانین کی سمت اور روح کو اسلامی اصولوں کے مطابق درست کیا جاسکے گا۔ لیکن اس وقت تک ہمیں میدان میں ڈٹے رہنا ہے، کام کو وسعت دینی ہے اور افرادی قوت بڑھانی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افراد کی تیاری کسی این جی او، یونیورسٹی یا دیگر اداروں کے دباؤ پر نہیں ہوگی بلکہ نظام کی تبدیلی کے مقصد سے ہوگی۔ خواتین آبادی کا نصف ہیں، ہمیں ان کی قوت کو منظم کرنا ہے، انہیں ممبر اور رکن بنانا ہے۔ اگر جماعت اسلامی بنگلہ دیش 40,000 ارکان بنا سکتی ہے، اگر وہاں کی خواتین نے جیلیں کاٹیں، مرد پھانسیوں پر چڑھے مگر کام جاری رکھا—تو ہم بھی کرسکتے ہیں۔ رکاوٹیں ہمارے اپنے اندر ہیں۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے مدرسات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بہترین تیاری سے دروس کو مؤثر بنائیں ،تبدیلی کا اصل سرچشمہ قرآن ہے۔ جب قرآن کی تعلیمات فرد کی روح میں اْترتی ہیں تو اس کی شخصیت بدل جاتی ہے، اسے حق و باطل اور نفع و نقصان سب واضح دکھائی دینے لگتا ہے۔ یہی وہ بنیاد ہے جس پر تحریکیں پروان چڑھتی ہیں -ہمیں اپنی صفوں کو منظم کرنا ہے، گھر گھر رابطہ بڑھانا ہے اور خواتین کو جماعت کے مقصد سے جوڑنا ہے۔ جب کوئی کارکن اپنے اندر تبدیلی لاتا ہے تو وہ معاشرے کی تبدیلی کا ذریعہ بنتا ہے۔ آج ضرورت ہے کہ ہم اخلاص اور استقامت کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریکیں جذبے سے نہیں، جذبے کی سچائی سے مضبوط ہوتی ہیں۔ ہمیں اپنی قوتِ کار کو کئی گنا بڑھانا ہے تاکہ جب ہم قانون سازی کے ایوانوں تک پہنچیں تو اسلامی معاشرے اور خاندان کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرسکیں اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر ذبیدہ جبیں ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،ڈپٹی سیکریٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید،مدرسات تربیتی پروگرام کی نگران انیلہ محمود ، ناظمہ حلقہ لاہور عظمی عمران ،ناظمہ وسطی پنجاب نازیہ توحید اور نائبات بھی موجود تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی ویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ادارہ نورحق کراچی میں اجتما ع عام کی ذمے داریاں ادا کرنے والی کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز