ٹیکس کا پیسہ عوام پر ایمانداری سے خرچ کیا جارہا ہے،ڈاکٹر فواد احمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن بلاامتیاز خدمت کا مرکز بن چکا ہے جہاں عوام کے بلدیاتی مسائل تیزی سے حل کیے جارہے ہیں،اس سلسلے میں گلشن اقبال بلاک 4 اے میں تقویٰ امام بارگاہ سے قائداعظم کالونی تک سڑک کی ازسر نو تعمیر کا عمل سر انجام دے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے دیگر کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کرتا رہے عوام کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والا پیسہ، ایمانداری کے ساتھ ان ہی پر خرچ کیا جارہا ہے جس کے گلشن اقبال ٹاؤن کے عوام خود چشم دید گواہ ہیں۔ مذکورہ سڑک طویل عرصے سے سیوریج مسائل کی وجہ سے تباہ ہوچکی تھی جسے ترجیحی بنیاد پر تعمیر کی جارہا ہے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے گزارش کی کہ جو ترقیاتی کام سرانجام دیے جارہے ہیں اس کی حفاظت کی ذمہ داری لیں اور سڑک کو کسی کو خراب کرنے نہ دیں۔ ضروری ہے کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی ہم کریں اور آپ اس سے طویل عرصے مستفید ہونے کیلیے ہمارے دست و بازو اور آنکھیں بنیں۔ اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین آصف حسن، ناظمِ علاقہ نبیل احمد، جماعتِ اسلامی کے رہنما حمید آرائیں، عمر مری، عاقل عزیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی موجود تھے۔ علاقہ مکینوں نے ترقیاتی کاموں کے بروقت اور معیاری کام کی انجام دہی پر چیئرمین گلشنِ اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور منتخب نمائندوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی جانب سے کام کی انجام دہی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اقبال ٹاو ن گلشن اقبال
پڑھیں:
ٹنڈومحمد خان کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ مافیا سرگرم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-2-9
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ مافیا سرگرم۔ امام علی سٹی اور دعا سٹی سمیت کئی غیر قانونی پلاٹنگ اسکیموں کے نام پر عوام سے کروڑوں روپوں کی لوٹ مار جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر، مختار کار نوٹس لیں۔ سندھ عوامی فورم کے رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر کی پریس کلب میں پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق سندھ عوامی فورم کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں میں محکمہ آبپاشی کی زمین پر قبضہ کرکے جھوٹے کاغذات بنائے گئے اور ان پر امام علی سٹی اور دعا سٹی سمیت کئی جعلی ہائوسنگ اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ عوام سے ان جعلی اسکیموں کے نام پر کروڑوں روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔ ان جعلی اسکیموں کی جال سازی میں محمد بچل پارابی، نذیر پارابی، امجد جونیجواور شان جونیجو شامل ہیں۔ ان افراد نے پہلے محکمہ ریونیو کے افسران کے ساتھ مل کر جعلی دستاویزات بنائے اور عوام کو سستی پلاٹنگ کا جھانسہ دیکر ان کی جمع پونجھی لوٹ لی۔ ان اسکیموں میں سرکاری زمین موجود ہے لیکن ان میں ڈرینج کا سسٹم بنانے کے بجائے ان کو فروخت کیا جارہا ہے اور ان اسکیموں کی ڈرینج لائن کو پھلیلی نہر میں ڈالا جارہا ہے جو کہ انسانی زندگی کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ ہم ٹنڈو محمد خان کے ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر، مختار کار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری زمین کے جعلی دستاویزات بناکر ہائوسنگ اسکیم بنانے والے جال سازوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بصورت دیگر سندھ عوام فورم کی جانب سے بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔