اسلام آباد (نیوزڈیسک) سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو جعلی اور غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

بیان کے مطابق یقینی منافع اور بغیر رسک کے دعوے دھوکا ہیں۔ سوشل میڈیا پرجعلی بروکرز،اداروں کے نام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذاتی یا مالی معلومات نامعلوم افراد کے ساتھ شیئر کرنا خطرناک ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق جعلی ایپس فرضی بیلنس اور منافع دکھا کر عوام کو پھنساتی ہیں، ابتدا میں تھوڑی رقم واپس کرکےاعتماد حاصل کیا جاتا ہے بعد میں اکاؤنٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔ غیر لائسنس یافتہ افراد یا کمپنیوں کو ہرگز پیسے نہ دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قانونی ٹریڈنگ صرف لائسنس یافتہ بروکرز کے ذریعے ممکن ہے، مجاز بروکرز کی فہرست سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ہے، کسی پلیٹ فارم کی تصدیق ہمیشہ سرکاری ذرائع سے کریں، ایس ای سی پی

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لائسنس یافتہ ایس ای سی

پڑھیں:

مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ

مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کے معاملے پر کسی قسم کی بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اور دنیا کے کسی بھی ملک میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کی ہڑتال کا مطلب یہ ہو گا کہ اسکول وینیں الٹتی رہیں، معصوم بچے مرتے رہیں اور کوئی نہ پوچھے۔ ایسا رویہ کوئی مہذب ملک برداشت نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ والدین طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے کہ اس خطرناک نظام کو تبدیل کیا جائے۔ لہذا اس عوامی اور جانی اہمیت کے مسئلے پر اٹھائے گئے اچھے قدم کی حمایت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اور یہ فرض کسی دبا کے بغیر جاری رکھا جائے گا۔ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ دراصل لائسنس ٹو کل کے مترادف ہے۔ جس کی اجازت کسی بھی ترقی یافتہ ریاست میں نہیں دی جاتی۔آئی جی پنجاب نے اعلان کیا کہ ڈرائیوروں کو مہلت دی جا رہی ہے۔ لیکن اگر گاڑی بند رکھیں گے تو ہم اسے سڑک پر آنے کی اجازت بھی ہرگز نہیں دیں گے۔ یہ معاملہ بچوں اور شہریوں کی جانوں کا ہے۔ اس لیے قانون پر عملدرآمد کے سوا کوئی چوائس نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی اسی طرح جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے،اویس لغاری بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مین ہول کھلے نہ رہیں، آئیں ڈھکن لے جائیں، سیلانی کا کراچی میں مہم کا آغاز
  • ایس ای سی پی کا انتباہ , جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہیں
  • سندھ کلچر ڈے
  • سکھرپولیس کا ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں کے خلاف کریک ڈائون
  • پاکستان میں اب کسی ملک دشمن اور ملک دشمن بیانیہ افراد کی گنجائش نہیں، عشرت العباد
  • لائن آف کنٹرول پاہل میں پاک فوج کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ
  • ایس آئی یوٹی کی پہلی ہیلتھ کیئرپرمبنی ویب سیریز کاانعقاد
  • مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ
  • مبینہ جعلی پولیس مقابلوں میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر