گلشن اقبال: خواتین کی لاشوں پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں، پولیس سرجن
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، جس میں تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق لاشوں سے کیمیائی تجزیے کے لیے خون اور مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی وی ریکارڈز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
ابتدائی شواہد کے مطابق ماں، بیٹی اور بہو کی اموات ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہیں، جبکہ گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملا نوجوان محفوظ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔