چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: (آئی پی ایس) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر” کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جی ایچ کیو میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے
تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہیں، اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی جا رہی ہے۔
تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈمارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی جا رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا ’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سید عاصم منیر کے اعزاز میں چیف ا ف ڈیفنس فورسز گارڈ ا ف ا نر
پڑھیں:
ایکس سروس مین سوسائٹی کا جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان
راولپنڈی:ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ایکس سروس مین سوسائٹی نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جہاں چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہا کہ ادارے کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ ان کے ذاتی اور تنظیمی خیالات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایکس سروس مین سوسائٹی کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے ریاستی اداروں سے متعلق رویے پر تشویش پائی جاتی ہے، ادارے نے متعلقہ جماعت پر پابندی سمیت مختلف اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ بیرون ملک سے چلنے والی پروپیگنڈا مہم پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
صدر ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی طاقت عوام ہیں اور فوج نے 1947 سے آج تک مختلف محاذوں پر دفاعِ وطن کی ذمہ داری نبھائی ہے۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے مبینہ ہائبرڈ وار اور خطے میں کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ مختلف چیلنجز پیدا کر رہا ہے اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کے بعض میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔
جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ جنرل عاصم منیر محنتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث اعلیٰ عہدے تک پہنچے اور شہدا کی بے حرمتی جیسے واقعات قابل افسوس ہیں۔
انہوں نے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان کی فوج عالمی درجہ بندی میں بارھویں نمبر پر شمار ہوتی ہے جبکہ بھارت کا دفاعی بجٹ اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر مقررین نے کہا کہ قومی سلامتی، اتحاد اور استحکام پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو ریاستی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔