فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔

قرارداد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی کو ملک کی عسکری تاریخ کا ’نیا اور سنہری باب‘ قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی اس اہم تعیناتی سے نہ صرف پاکستان کا دفاعی ڈھانچہ مضبوط ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی

متن کے مطابق اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمن ممالک کے اوسان خطا ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعیناتی پاکستان کی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابلِ تسخیر بنانے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

شعیب صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اور سول حکومت ایک پیج پر ہیں اور قوم کو اس مضبوط عسکری قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔

مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم : چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف

قرارداد میں اس بات پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ دفاعی استحکام اور داخلی امن کی بحالی ہی معاشی و معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کے لیے مسلسل کاوشوں پر ایوان کو مکمل یقین ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں ملکی دفاعی نظام اہم سنگِ میل عبور کر رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی نے چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ وہ اپنی قیادت میں ملک کو بھرپور کامیابیوں سے ہمکنار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استحکام پارٹی پاک فوج پنجاب اسمبلی چیف آف دی ڈیفنس فورسز سول حکومت سید عاصم منیر شعیب صدیقی عسکری تاریخ فیلڈ مارشل قومی سلامتی معاشی استحکام.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استحکام پارٹی پاک فوج پنجاب اسمبلی چیف آف دی ڈیفنس فورسز سول حکومت عسکری تاریخ فیلڈ مارشل قومی سلامتی معاشی استحکام چیف آف دی ڈیفنس فورسز پنجاب اسمبلی فیلڈ مارشل

پڑھیں:

جی ایچ کیومیں چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب  

(  احمد منصور  )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

 جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  

  تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے، اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔

پنجاب میں روڈ بحالی و تعمیراتی پروگرام کا سلسلہ تیزی سے جاری 

 تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

 یاد رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔

  معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے ساتھ دشمن کے 7 جدید ترین طیارے بھی گرائے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد 
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے گارڈ آف آنر پیش
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پر وقار تقریب
  • جی ایچ کیومیں چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب  
  • چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
  • عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری: فیلڈ مارشل کا معرکہ حق میں فیصلہ کن فتح تک پہنچانے میں اہم کردار ہے، وزیراعظم
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • قوم کو اپنی بہادر افواج اور قیادت پر فخر ہے، وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد