چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پر وقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے انہیں سلامی دی جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
گارڈ آف آنر کی تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب منظم اور روایتی عسکری وقار کے ساتھ منعقد کی گئی۔
یاد رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو فیصلہ کن شکست دی، دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکام بنایا گیا جبکہ سات جدید طیارے بھی مار گرائے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔