لاہور (نوائے وقت رپورٹ)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف دی ڈیفنس فورسز بننے پرمبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا یہ فیصلہ ملکی سلامتی کے مضبوط مستقبل کی علامت ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت سے پاکستان نے معرکہ حق ،بنیان المرصوص میں بھارت کو ایسا پچھاڑا کہ دنیا حیران رہ گئی۔ داخلی استحکام، شدت پسندی پر قابو اور قومی اتحاد کیلئے بھی انکی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودیہ سمیت اہم مسلم ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات عملی سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا، جس سیعالم اسلام میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔ حافظ عبدالکریم نے کہا ہمیں یقین ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نئی ذمہ داری پاکستان کے دفاعی نظام کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرے گی۔اللہ ان کو طاقت، حکمت اور کامیابی عطا فرمائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے کہا

پڑھیں:

رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت