مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت‘ عدالت کے حکم پر ممبر انسپکشن ٹیم نے دودھ کے نمونوں کی کوالٹی کے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے درجنوں نمونے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ارسال کیے گئے تھے۔ دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری اور مضر صحت تھے۔ کوئی بھی نمونہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔ عدالت نے رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنادیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کے بعد 27نومبرکو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمز 200 روپے‘ ہول سیلرز 208 روپے اور ریٹیلرز 220 روپے فی لیر دودھ فروخت کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے میں نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کے تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کے کیماڑی اور مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو گرفتار جبکہ 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔