سہہ ملکی کرکٹ سیریز، سری لنکا نے زمبابوے کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک) تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے زمبابوے کے کی جانب سے دیئے گئے 147 رنز کے ہدف کو صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.2 اوورز میں عبور کر لیا جس میں سب سے اہم کردار اوپنر پاتھم نسانکا کا رہا جنہوں نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔ ان کے ساتھ کمل مشرا نے 12 اور کوشل مینڈس نے 25 رنز بنائے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا جس میں سکندر رضا اور ریان برل نے 37 ، 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ برائن بینیٹ نے 34 رنز بنائے ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹی 20سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 69رنز سے شکست دیدی
196رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19اوورز میں 126رنز پر ڈھیر
پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے ، بابر اعظم 74اور صاحبزادہ فرحان 63رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13رنز بناکر 29کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی، صاحبزادہ فرحان نے 41گیندوں پر 3چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 132کے مجموعی اسکور پر آٹ ہوئے ۔فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر بابر اعظم بھی 74رنز بناکر 163کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے ، یوں پاکستان کو چوتھے نقصان کا سامنا رہا، پھر محمد نواز بھی چار رنز بناکر پویلین چلتے بنے ۔ نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 10گیندوں پر 3چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں بلے باز رہے ۔پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 196رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19اوورز میں 126رنز پر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے رائن برل 67رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ،جبکہ کپتان سکندر رضا نے 23رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے کے 9کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا، پاکستان کے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کی اور 4 اوور میں 18رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔محمد نواز نے دو، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔