راولپنڈی (نیوزڈیسک) سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 69 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13 رنز بناکر 29 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی، صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 132 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر بابر اعظم بھی 74 رنز بناکر 163 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو چوتھے نقصان کا سامنا رہا، پھر محمد نواز بھی چار رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔ نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 196 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے رائن برل 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان سکندر رضا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا، پاکستان کے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کی اور 4 اوور میں 18 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔محمد نواز نے دو، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان کی سہ فریقی سیریز میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم سری لنکا اور زمبابوے کو بھی شکست دے دوچار کرچکی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی جانب سے رنز بناکر

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی