کینسر کے مریضوں کیلئے جعلی دوا بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ، بڑی کھیپ پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
تیار ہونے والی دوا پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی غیر قانونی چینلز کے ذریعے سپلائی کی جاتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کینسر کے مریضوں کیلئے جعلی دوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپے میں ادویہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے شہر کے مضافاتی علاقے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں سے کینسر کے مریضوں کیلئے تجویز کردہ درد کش دوا کی بہت بڑی کھیپ تحویل میں لے لی گئی۔ فیکٹری میں دوا کی قانونی ڈوز زیادہ سے زیادہ 50 ملی گرام ہے، مگر فیکٹری میں 225 ایم جی دوا تیار کی جا رہی تھی، جو بہت خطرناک اور بعض صورتوں میں جان لیوا ہے۔
تیار ہونے والی دوا پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی غیر قانونی چینلز کے ذریعے سپلائی کی جاتی رہی ہے۔ ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران اس دوا کی ایک کھیپ کو منڈیوں کیلئے بھی روک دیا گیا۔ غیر قانونی جعلی ادویات، (خام مال) اور پکڑی گئی مشینری کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ کارروائی کے دوران متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں، جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔