پاکستان میں نئی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کا آغاز، محروم علاقوں کو فضائی سہولتوں سے جوڑنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کی فضائی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نئی ملکی ایئرلائن ساؤتھ ایئر (South Air) نے اپنے باقاعدہ آپریشنز کا آغاز کردیا، کراچی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسے پاکستان کی ہوا بازی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نئی ایئرلائن ملک کے ان علاقوں کے لیے امید کی کرن ہے جو برسوں سے کمزور فضائی رابطوں کے باعث بنیادی سفر کی سہولتوں سے محروم رہے،جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز اضلاع میں اب فضائی رسائی بہتر ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو سفر کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
ساؤتھ ایئر نے اپنی پہلی پرواز کراچی سے ملتان کے لیے روانہ کی جبکہ افتتاحی تقریب میں انتظامیہ نے اعلان کیا کہ آنے والے مہینوں میں نیٹ ورک کو ملک کے مزید شہروں تک پھیلایا جائے گا۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مقصد فضائی سفر کو عام شہریوں کی پہنچ میں لانا اور ایسے راستوں پر پروازیں چلانا ہے جہاں اب تک مناسب سفری سہولتیں دستیاب نہیں تھیں۔
انتظامیہ کے مطابق نئے روٹس کے آغاز سے نہ صرف مقامی سطح پر سفر آسان ہوگا بلکہ چھوٹے شہروں کی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔