ایتھوپیا آتش فشاں: راکھ کے بادل بھارت پہنچ گئے، پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ کے بادل بھارتی شہروں تک پہنچ گئے جب کہ پاکستان کی فضائی حدود اب کلیئر ہوچکی ہے۔ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد آتش فشاں پھٹنے سے فضاء میں پھیلنے والی راکھ کے اثرات پاکستان کے بعد اب بھارتی شہروں تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے اثرات گجرات، نئی دہلی ، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ تک دیکھے گئے جب کہ راکھ کے باعث فلائٹ آپریشنز کے دوران راستوں میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ائیر انڈیا نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ان طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی ہیں جو آتش فشاں کے زیرِ اثر فضائی راستوں سے گزرے تھے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے بادل چین کی جانب بڑھ رہے ہیں اور منگل کی شام ساڑھے 7 بجے تک بھارت سے نکل جائیں گے.
ندی پر ہوتا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آتش فشاں کی راکھ راکھ کے
پڑھیں:
ایتھوپیا: 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا
ایتھوپیا کے شمال مشرقی علاقے میں موجود ایک آتش فشاں تقریباً 12 ہزار سال میں پہلی بار فعال ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہائلی گبی نامی یہ آتش فشاں (جو ایڈیس ابابا سے تقریباً 805 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے) اتوار کو فعال ہوا۔
مقامی آفیشل محمد سعید کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مقامیوں کے اقتصادی معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائلی گبی آتش فشاں کے پھٹنے کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں اور انہیں مقامیوں کی زندگیوں اور روزگار کی فکر ہے۔اگرچہ اب تک کسی انسان یا مویشی کی جان نہیں گئی لیکن بہت سے گاؤں راکھ میں ڈھک گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے جانوروں کے لیے خوراک بہت کم رہ گئی ہے۔
یہ آتش فشاں تقریباً 500 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور رفٹ ویلی کے علاقے میں موجودہے (جو زمین کی سب سے زیادہ سرگرم زونز میں سے ایک ہے) جہاں دو ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ٹکراتی ہیں۔
VAAC کی اطلاع کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والے راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور پاکستان تک پہنچ گئے ہیں۔