کوئٹہ، گاڑی سے 13.6 کروڑ مالیتی 2 کلو کرسٹل آئس برآمد،2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
کوئٹہ:(نیوزڈیسک) کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی میں 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس ضبط کرلی۔
ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو) نوتل نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے تیرہ کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل،آئس (Methamphetamine) ضبط کرلی۔
یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس (Methamphetamine) برآمد کر لی۔
کسٹم کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید کارروائی کے لیے کسٹمز ویئر ہاوٴس منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’’امریکہ‘‘ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا
یہ کموڈ مشہور امریکی برانڈ ریپلیز بلیو اٹ اور ناٹ نے خریدا۔ 223 پاؤنڈ وزنی ٹوائلٹ اس ماہ برور بلڈنگ میں خصوصی پریویو کے لیے رکھا گیا، جہاں لوگ اسے ذاتی طور پر دیکھ سکتے تھے۔ یہ کاتیلان کی تین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر نیویارک میں 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ’’امریکا‘‘ نامی ٹوائلٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔ اطالوی فنکار موریزیو کاتیلان کے تیار کردہ کام کرنیوالا ٹوائلٹ ”امریکا“ 3 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ روپے (ایک کروڑ، 21 لاکھ ڈالر) میں فروخت ہوا۔ یہ کموڈ مشہور امریکی برانڈ ریپلیز بلیو اٹ اور ناٹ نے خریدا۔ 223 پاؤنڈ وزنی ٹوائلٹ اس ماہ برور بلڈنگ میں خصوصی پریویو کے لیے رکھا گیا، جہاں لوگ اسے ذاتی طور پر دیکھ سکتے تھے۔ یہ کاتیلان کی تین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ ابتدائی طور پر اس ٹوائلٹ کا پہلا ورژن 2016 میں نیو یارک کے گگن ہائیم میوزیم کے ایک پبلک باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا، لیکن 3 سال بعد خبریں سامنے آئیں کہ چوروں کے گروپ نے آکسفورڈ شائر محل سے اس کموڈ کو چوری کر لیا ہے۔