بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد ضلع کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں صدر تھانہ کی حدود میں ریلوے ٹریک کے قریب سے سکیورٹی فورسز نے ساڑھے تین کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد کر لیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس سمیت کئی انسانی جانیں اور قیمتی املاک ایک بڑے سانحے سے بچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق رواں صبح ریلوے ٹریک کے قریب مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس اور ریلوے پولیس کی مشترکہ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

تلاشی کے دوران ٹریک کے ساتھ لگے کچے راستے میں پلاسٹک کی تھیلی میں چھپایا گیا طاقتور بارودی مواد برآمد ہوا جو ریموٹ کنٹرول یا ٹائمر کے ذریعے دھماکے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا جس نے انتہائی احتیاط سے ساڑھے تین کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد کو ڈیفیوز کر کے ناکارہ بنا دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بارودی مواد کی برآمدگی کے کچھ دیر بعد پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو اسی ٹریک سے گزرنا تھا ۔

حکام کے مطابق اگر یہ دھماکہ ہو جاتا تو نہ صرف مسافروں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق و زخمی ہو سکتی تھی بلکہ ریلوے کا قیمتی انفراسٹرکچر بھی شدید نقصان سے دوچار ہو جاتا۔

ڈی پی او نصیرآباد نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی چوکنا رہنمائی اور مقامی افراد کی بروقت اطلاع کی بدولت ایک بہت بڑا سانحہ ٹل گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز جعفر ایکسپریس

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

معروف یوٹیوبر عمار خان یاسر کے ساتھ سکیمرز کی فراڈ کی کوشش ، حیران کن انکشاف کر دیا 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی کا مکمل صفایا بنیادی ہدف ہے۔

پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے: وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 دہشتگردوں کو ہلاک سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

چیچہ وطنی، ضمنی انتخابات میں شادی والے دن ووٹ ڈالنے والے دُولہے کے ولیمے میں ن لیگی امیدوار کی انٹری، سب کو حیران کردیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
  • ریلوے کا مزید گیارہ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
  • ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے لائن پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک
  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک
  • زیارت میں لیویز فورس کی بروقت کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
  • پشاور حملہ، فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے: وزیراعظم
  • کراچی سرکلر ریلوے کا بحال ہونا آسان ہے؟