لاہور:

سوشل میڈیا انفلوئسر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی رہائی کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا۔ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود روبکار جاری نہ ہونے کے باعث انہیں آج رہا نہیں کیا جاسکا۔

ڈکی بھائی کے وکیل کے مطابق عدالتی وقت حتم ہوگیا اور روبکار جاری نہیں کی جا سکی جس کے باعث ان کی رہائی التوا کا شکار ہوگئی۔

ڈکی بھائی کے وکیل نے بتایا  کہ ہم نے آج بہت کوشش کی لیکن روبکار مکمل نہیں ہوسکی۔ روبکار کی جانچ پڑتال کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اسی وجہ سے آج رہائی ممکن نہ ہوئی۔

وکیل کے مطابق روبکار کل تک مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد ڈکی بھائی کی رہائی متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی

پڑھیں:

مشکلات میں گھرے ڈکی بھائی کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست پر سماعت کی اور 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔

عدالت نے مقدمے کے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی کی جیل سے رہائی آخری لمحات میں رک گئی
  • ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست منظور 
  • لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی
  • مشکلات میں گھرے ڈکی بھائی کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
  • جوئے کی ایپ کی تشہیر کیس: لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی
  • جوا ایپ پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور
  • ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور
  • نئے صوبے بنانے سے ملک مزید تقسیم کا شکار ہو گا: مریم نواز
  • 9 مئی کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور