جوئے کی ایپ کی تشہیر کیس: لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت دے دی۔
عدالت نے سعد الرحمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست پر فیصلہ سنایا جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران چڈھر اور شہریار گورایہ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈکی بھائی کو این سی سی آئی اے نے 17 اگست 2025 کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزامات عائد ہیں۔
مقدمہ این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے درج کیا گیا، جس میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کی متعدد دفعات کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات بھی شامل تھیں۔
مقدمہ 13 جون کو ایک انکوائری کے بعد شروع کیا گیا، جس میں یہ معلوم ہوا کہ کچھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے مالی فوائد کے لیے جوا اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:
ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا کہ عوام نے اپنی محنت کی کمائی ان ایپس میں لگائی اور مالی نقصان اٹھایا۔
سعد الرحمان پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد جوئے اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر اپنے یوٹیوب چینل پر کی اور ایک ایپ کے لیے ’کنٹری مینیجر‘ کے طور پر کام کیا۔
ایف آئی آر میں سعد الرحمان کے اکاؤنٹ سے 27 ویڈیوز کے لنکس شامل تھے جو ان ایپس کی تشہیر کرتے تھے، جن میں سے کئی اب دستیاب نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:
سعد الرحمان نے ضلع کچہری اور سیشن عدالت میں ضمانت کے لیے درخواستیں دی تھیں، لیکن ان کی درخواستیں مسترد ہو گئیں، جس کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔
رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے این سی سی آئی اے کو دلائل جمع کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
یوٹیوبر نے کہا کہ انہیں گرفتاری سے قبل ایجنسی کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔
اکتوبر کے آخر میں این سی سی آئی اے کے 9 افسران پر بھی الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور سعد الرحمان سے رشوت وصول کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈکی بھائی ضمانت لاہور ہائیکورٹ یوٹیوبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈکی بھائی لاہور ہائیکورٹ یوٹیوبر سی سی آئی اے ایپس کی تشہیر سعد الرحمان ڈکی بھائی کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
سموگ کیس: ریسٹورنٹ رات گئے کھلے رہنے کی شکایات، انسپکشن کریں: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے رات کو ریسٹورنٹس کی انسپکشن کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پودے لگانے کے لیے ایل ڈی اے کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریسٹورنٹس کے رات گئے تک کھلے رہنے کی شکایات ہیں، ڈی جی ماحولیات اپنے افسروں کو متحرک کریں، درخت کاٹنے پر پہلے ہی پابندی ہے، گھروں میں لگے درختوں کو بھی نہیں کاٹنا چاہیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بہاولپور کی طرف سے آنے والے گاڑیوں کے دھوئیں کو روکنے پر کام ہونا چاہیے، سڑکوں پر ابھی بھی دھواں دینے والی گاڑیاں نظر آتی ہیں۔ ڈی جی ماحولیات کو کہیں کہ وہ دو ہفتے سڑکوں پر نظر آئیں، کراچی جانے والی ٹریفک کا دھواں لاہور کی طرف آتا ہے۔ لاہور میں تعمیرات ابھی بھی جاری ہیں۔ ایل ڈی اے، واسا ان پراجیکٹس کو کیوں مکمل نہیں کر رہے۔ محکمہ ماحولیات کی رپورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ اب گاڑیاں محکمہ ماحولیات کے سرٹیفکیٹ کے بغیر رجسٹرڈ نہیں ہوں گی۔ ممبر کمیشن نے موقف اپنایا کہ واسا نے 15 سکیمیں مکمل کرکے ایل ڈی اے کے حوالے کردیں۔ واسا کی لاہور میں 27 سائٹس پر ابھی کام جاری ہے۔ ری چارج واٹر ویلز واسا نے نصب کرنے شروع کردئیے۔