گلگت بلتستان اسمبلی 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد آج تحلیل ہوجائیگی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسکردو: گلگت بلتستان اسمبلی آج اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد رات 12 بجے باضابطہ طور پر تحلیل ہو جائے گی۔
سیکرٹری جی بی اسمبلی کے مطابق ایوان کا 42 واں اجلاس، جو اس کا تیسرا اور اختتامی سیشن ہوگا، دوپہر 2 بجے منعقد کیا جائے گا۔
موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی اور اپنی مدت پوری کر رہی ہے۔ آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرائے جائیں گے، جس کے لیے تیاریوں کا آغاز جلد متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہی گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے، اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلگت، سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کا سروس ٹریبونل کا دورہ، ممبران سے ملاقات
اسپیکر جی بی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین سروس ٹربیونل اور ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی قلیل مدت میں گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو اُن کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا قابلِ ستائش قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد اور قائدِ حزبِ اختلاف و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے گلگت بلتستان سروس ٹربیونل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں اراکین نے چیئرمین سروس ٹربیونل اور ممبران سے تفصیلی ملاقات کی اور ٹربیونل کی کارکردگی، زیرِ التواء اپیلوں اور انتظامی معاملات پر مفصل گفتگو کی۔ اسپیکر جی بی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین سروس ٹربیونل اور ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی قلیل مدت میں گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو اُن کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا قابلِ ستائش قدم ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ ٹربیونل نے نہ صرف عوامی نوعیت کے دیرینہ مسائل حل کیے بلکہ محکمہ جاتی ملازمین کے معاملات پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے مؤثر اور بروقت فیصلے کیے۔
انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ سروس ٹربیونل آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور گلگت بلتستان کے وہ تمام ملازمین جن کی اپیلیں زیرِ سماعت ہیں، اُنہیں انصاف کی فراہمی کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھے گا۔ مزید براں، دورے کے اختتام پر چیئرمین سروس ٹربیونل ممتاز احمد اور ممبران کی جانب سے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد اور قائدِ حزبِ اختلاف کاظم میثم کو یادگاری سووینئر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ٹربیونل کی پیشہ ورانہ خدمات کو قابلِ فخر قرار دیا۔ آخر میں اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین اور ممبران کو یقین دلایا کہ قانون کی پاسداری اور انصاف کی تیز رفتار فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔