2025-11-24@11:36:38 GMT
تلاش کی گنتی: 32

«ایف سی ہیڈ»:

    پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل ایف سی ہیڈ کوارٹرزکے گیٹ تک پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی، خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد دو حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے، دونوں خودکش حملہ آوروں کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ بھی تھے۔پولیس رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور اندر داخل ہونے کے بعد دائیں جانب موٹر سائیکل اسٹینڈ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد صحتِ یابی عطا کرے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 3 خودکش حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ 3 ایف سی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا، حملے کے بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے  بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو صدر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث بڑے سانحے سے بچا گیا۔ وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی اور ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ حملے کے ذمہ داران کی فوری شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔...
    ایف سی ہیڈ کوارٹر لارالائی میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے، جرگے میں شریک قبائلی عمائدین نے ملک میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں قائم ایف سی ہیڈکوارٹر میں ایک بڑے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی، کور کمانڈر کوئٹہ، سابق گورنر بلوچستان گل محمد جوگیزئی، آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ، آئی جی پولیس، کمشنر لورالائی ڈویژن اور بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سبی میں گرینڈ جرگہ، امن و ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق جرگے میں علاقائی سلامتی، ہم آہنگی، قبائلی روابط اور ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) 30 ستمبر کو ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ پر خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے، سہیل عرف خباب کی گرفتاری کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا، ایف سی ہیڈ کوارٹرز حملہ میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے، افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پورے خطہ کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور ہیڈ کوچ طاہر زمان کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا جانے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی ہے، پی ایچ ایف ہیڈ کوچ کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہر زمان کے 2 کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کیمپ میں رپورٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے اگر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تو پرو لیگ سے قبل غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی...
    کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا ایک اور زخمی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی محمد رفیق ولد صدیق سکنہ قلات نے سول اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا، ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب پشین اسٹاپ پر ایک سوزوکی وین میں 25 سے 30 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا تھا، خودکش حملہ آور کے ہمراہ پانچ دیگر مسلح دہشت گرد تھے جو ہیڈ کوارٹر میں ون وے کی طرف سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف...
    کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )ماڈل ٹاون کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی، ایک دہشت گرد کا تعلق میرئی اڈہ اور دوسرے کا چاغی سے ہے۔خودکش حملے میں ہلاک دیگر دہشت گردوں کے اعضا فرانزک کے لیے پنجاب بجھوائے ہیں۔واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 30...
    ویب ڈیسک : ماڈل ٹاون کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی، ایک دہشت گرد کا تعلق میرئی اڈہ اور دوسرے کا چاغی سے ہے۔خودکش حملے میں ہلاک دیگر دہشت گردوں کے اعضاء فرانزک کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیباٹری  بجھوائے ہیں۔ تاہم ابھی  تحقیقات جاری ہیں اور  کئی  معلومات تحقیات میں بے نقاب ہوں گی ۔  نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ...
    کوئٹہ میں منگل کے روز ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے میں شامل 2 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور کا تعلق چاغی جبکہ دوسرے کا تعلق میزئی اڈا سے ہے، دونوں کی شناخت نادرا کے ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دیگر حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کے ڈی این اے سیمپل پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ...
    اسلام آباد: فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سی ڈی اے نے ایوان صدر کے عقب میں ہیڈکوارٹر بنانے کیلئے جگہ کی نشاندہی کردی۔ عمارت کی تعمیر بھی اسی سال مکمل ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایف سی کا ہیڈکوارٹر ایوان صدر کے عقب میں بری امام کے قریب بنایا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اراضی کی نشاندہی کردی،فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ اسپیشل کیس کے طور پر عمارت اسی مالی سال میں مکمل کی جائے گی۔ آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری کا دفتر بھی ہیڈ کوارٹر کے اندر ہی بنایا جائے گا۔ سرحدی علاقوں میں امن...
    معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ میں 30 ستمبر  بوقت 11بج کر 36 منٹ پر خودکش دھماکا ہوا، خودکش دھماکے کے بعد 5 خارجیوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی  ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچوں خوارج کو دیوار کے باہر ہی  جہنم واصل کر دیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اس سے قبل ژوب کے...
    کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر کےقریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس)کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکہ 10 افراد جاں بحق 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کاکہنا ہےکہ زرغون روڈ کے قریب ایف سی ہیڈ کوارٹر کے پاس دھماکہ ہوا ہے،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا،علاقے کو سیل کر دیا،دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
    بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش...
    سکیورٹی فورسزنے بنوں میں   ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تمام پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکےمطابق منگل کی صبح ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بنوں ضلع میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج نے سکیورٹی کے حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم چوکس اور بہادر پاکستانی جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ دشمن کے شدت پسند عناصر نے مایوسی میں آ کر بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز...
    (اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیاجہاں ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نےانہیں سلامی پیش کی۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے محسن نقوی کا افسران سے تعارف کرایا،محسن نقوی نےیادگار شہداءپر حاضری دی، یادگار شہداءپر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نےایف سی بلوچستان نارتھ کے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے فورس کی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارےمیں بریفنگ دی،محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے،اس کی...
    نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار نولبرٹو سولانو اگست 2025 میں پاکستان کی سینیئر اور انڈر 23 فٹبال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اگرچہ ان کا حالیہ کوچنگ کیریئر زیادہ کامیاب نہیں رہا، لیکن وہ پاکستان میں نئے سرے سے اپنی پیشہ ورانہ ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ یہ تقرری حال ہی میں منتخب ہونے والی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نئی قیادت کی جانب سے پہلا بڑا قدم ہے۔ پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے توقع ظاہر کی کہ پیرو کے سابق ونگر سولانو قومی ٹیم میں نئی توانائی اور جوش لے کر آئیں گے۔ سولانو کا تجربہ خاص طور پراس وقت قیمتی ثابت ہوگا، جب وہ پیرو کی قومی ٹیم...
    پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تذویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی...
    وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جہاں غیر یقینی صورتحال عروج پر ہے، ہم امن کو یقینی سمجھ کر نہیں بیٹھ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن سے 12 ایف-35 اے لڑاکا طیارے خریدے گا، جو ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نے اس اقدام کو حالیہ ایک نسل میں اپنے ایٹمی دفاع کی سب سے بڑی توسیع قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ایف-35 اے طیارے خریدے گا، یہ اقدام برطانیہ کی جوہری دفاعی صلاحیت کو دو طرفہ بنائے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔   اب...
    ویب ڈیسک:  وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایف سی ہیڈ کوارٹرز وانا کا دورہ کیا اور مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ انہوں نے جوانوں اور افسران کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور ثابت قدمی...
    کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے کی کوشش ناکام، چیئرمین آفس سیل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف ) ایف آئی اے کا پی اے آر سی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ جلانے کی کوششوں پر چھاپہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کی ٹیم نے رات گئے پی اے آر سی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران چیئرمین پی اے آر سی کا آفس سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات جبری رخصت پر بھجوائے گئے چئیرمین غلام محمد...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی جنگی جہاز ایف 16 بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے دو مئی کو اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کی، جس میں 16 طیاروں کے حوالے سے ایک تعریفی بیان شامل تھا۔ لاک ہیڈ مارٹن کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے پاکستان انڈیا کشیدگی کے تناظر میں بہت معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’جب آزادی کو خطرہ لاحق ہو تو ایف سولہ اس مشکل میں کام آتا ہے۔ یہ فائٹنگ فالکن طاقت سے امن قائم کرتا ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ہر خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔‘ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جن کے فضائی بیڑے میں لاک...
    لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت  درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی،  نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس  نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف سٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔   پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔ تبدیل کیے جانے والے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے پانچ افسر شامل ہیں،سعدیہ صدف گیلانی کو اسلام آباد سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ان لینڈرکارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور،احمد شجاع کو تبدیل کرکے ممبر آڈٹ اینڈ سی آر ایم ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد،محمد اقبال کو نیاممبرایڈمن و ہیومن ریسورس ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد لگا دیا گیا. کرامت اللہ خان کو ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جبکہ آمنہ فیض بھٹی کو چیف کمشنران لینڈ ریونیو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری 2025)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے 20 سال بعداپنے ہیڈکوارٹرز سے ایڈوائزری جاری کر دی ،ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پر 9 شہروں سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے ،جن 9 شہروں کی نگرانی کی جائے گی، ان میں منڈی بہا الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں جبکہ پہلی بار سفر کرنے والے 15 سے 40 سال کے مسافروں کی نگرانی کی جائے۔ ایف آئی اے کی ایڈوائزری کے تحت پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔فیڈرل انوسٹی...
    فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی آے میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پانچ ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے ہیں۔اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد رضوان خان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) سے تبادلہ کرکے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹروں کے فوری تبادلے اور تقرریاں کراچی ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے... گریڈ 18 ڈپٹی ڈائریکٹر قمر زمان امیگریشن ونگ اسلام اباد سے اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر طارق مسعود کو اے ایچ ایس ونگ سے پارلیمنٹری بزنس سیل تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ بیگ کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی  گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے  اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...
۱