روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف سٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ انتقال کر گئے
روانڈا کے وفد نے نیشنل آئی ایس آر، انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا۔ وفد کو پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
فوٹو: آئی ایس پی آرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور پاک فوج کے لیے شاندار خدمات کو سراہا۔
انھوں نے کہا کہ سی جے سی ایس سی نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے صدر مملکت آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقاتآئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سی جے سی ایس سی نے مسلح افواج کی مشترکہ آپریشنل تیاری کو مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قومی سلامتی کے اسٹریٹجک اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔