2025-11-28@01:27:58 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«توبہ کرتے تھے»:

    منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی بنیاد پر قائم ہے، اس لیے نواز شریف کو حقائق پر مبنی بات کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سب سے پہلے یہ جواب دینا ہوگا کہ وہ 70 ہزار جعلی ووٹوں کی بنیاد پر کیسے جیتے اور انہیں اسمبلی میں کس نے پہنچایا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی بنیاد پر قائم ہے، اس لیے نواز شریف کو حقائق پر مبنی بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز چترالی کا کہنا ہے کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو سینیٹر عرفان صدیقی ان کے بچوں کیلئے کھانا لایا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فلک ناز چترالی کو 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فلک ناز چترالی نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے والد کے انتقال کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے صدمہ پہنچا۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا...
    مستونگ پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رفیق حمزہ حب سے مستونگ آتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوگئے، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی مستونگ رفیق حمزہ ضلع آواران میں آبائی گاؤں مشکے میں اپنی والدہ کی تدفین اور  فاتحہ خوانی کے بعد آواران سے واپس حب چوکی آئے تھے اور جمعرات کی دوپہر حب چوکی سے اپنی ڈیوٹی کے لیے مستونگ روانہ ہوئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق وہ سوراب تک پہنچ گئے تھے تاہم اس کے بعد سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ان کے موبائل نمبر بھی بند ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کا کہنا تھا کہ ڈی...
    تھائی لینڈ ایک چھوٹے بچے نے اپنی ماں اور بھائی کی طرف سے مسلسل نظراندازی کے باعث کتوں کے ساتھ وقت گزارنا شروع کر دیا یہاں تک کہ اس نے بھونکنے کی عادت بھی اپنا لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 8 سالہ بچہ جذباتی محرومی کا شکار تھا۔ گھر میں ماں اور بھائی اس کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے، بات نہیں کرتے تھے اور اکثر نظرانداز کرتے تھے۔ اس بچے نے محلے کے اور گھر کے آس پاس موجود کتوں کے ساتھ دوستی کرلی۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ ان کتوں کی نقل کرنے لگا ان جیسی چال ڈھال، آواز، یہاں تک کہ "بھونکنا" بھی سیکھ لیا۔ نفسیاتی ماہرین کے مطابق یہ رویہ "انسولیٹڈ چائلڈ سنڈروم" یا "سوشلی...
    معروف سینئر اداکار توقیر ناصر نے موجودہ شوبز انڈسٹری کے رجحانات پر تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے ڈراموں میں خلوص، سچائی اور جذبات کی بجائے ظاہری خوبصورتی اور دکھاوے کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ ماضی کے فنکار اپنے کرداروں سے جذباتی طور پر جُڑے ہوتے تھے اور ان کی اداکاری میں فطری انداز اور سچائی جھلکتی تھی، جبکہ آج کل کی اداکاری میں اصل جذبات کی بجائے میک اپ اور سرجری سے بنائے گئے خدوخال نمایاں ہو رہے ہیں۔ توقیر ناصر نے خاص طور پر اداکاراؤں میں بڑھتے ہوئے پلاسٹک سرجری کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے...
    ایک 22 سالہ چیک شخص اور اس کے والدین نے خود کو ماہر دندان ساز ظاہر کرتے ہوئے متعدد مریضوں پر ہاتھ صاف کیا تاہم 2 سال بعد وہ پکڑے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کتنے پاکستانیوں کو ایک ڈاکٹر، ڈینٹسٹ اور نرس کی سہولت میسر ہے؟ چیک جمہوریہ کے ایک چھوٹے شہر ہاولیکو بروز میں اس خاندان نے 2 سال تک دندان سازی کا جعلی کلینک چلایا اور سینکڑوں مریضوں کے دانتوں کے روٹ کینال و فلنگ سمیت پیچیدہ علاج کیے۔ تاہم یہاں مسئلہ یہ تھا کہ ان کے پاس پروفیشنل ڈینٹسٹ کی کوئی تربیت نہیں تھی اور وہ صرف آن لائن ٹیوٹوریلز سے سیکھ کر یہ تمام پیچیدہ عمل انجام دے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے مریضوں سے تقریباً...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران وہ باتیں کہہ ڈالیں جو اکثر مرد صرف دل میں ہی رکھتے ہیں۔ گوہر رشید کے شو میں شرکت کے دوران علی رحمان نے اپنی ذاتی زندگی، خاندانی تعلقات اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی، اور خاص طور پر ان لمحات کو شیئر کیا جب رشتے ٹوٹے، اور ان کے اثرات نے دل اور دماغ کو چور کر دیا۔ علی رحمان نے کہا کہ کسی بھی رشتے کے اختتام پر معاشرہ بلا جھجک مرد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیتا ہے، چاہے وہ حقیقت میں ذمے دار ہو یا نہ ہو۔ ان کے مطابق رشتہ ختم ہو جائے تو...
    بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان پر کونسلر صائمہ سلیم نے کرارا جواب دے دیا۔ کونسلر صائمہ سلیم نے کہا بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی، پانی جنگ کا ہتھیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیےعالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے میں مصروف ہے۔ Post Views: 4
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر خارجہ ونائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے معروف نیوز چینل ''انڈیا ٹوڈے،، نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف  جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے  تھے۔ بھارتی نیو ز چینل نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زندگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور بتا یا کہ وہ 1966میں ایک سید پنجابی فیملی میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ جنرل عاصم منیر کو نوجوانی  میں ان کے والد نے نماز پڑھنے  کا پابند بنا یا ۔ جب وہ لیفٹیننٹ کرنل کی حیثیت سے سعودی عرب میں اپنے فرائض سر  انجام دے رہے تھے تو اس دوران انہوں نے قرآ ن پاک حفظ کیا ۔جنرل عاصم منیر...
    وجیہہ شکل وصورت، درازقد اورسرخ وسفید رنگت کے حامل نامور اداکار و ڈائریکٹرآصف خان ہماری فلمی صنعت کے سنہری دورکے معروف ہیرو اورولن ہیں۔ انہوں نے اردو، پشتو اورپنجابی فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔ ان کو دیکھتے ہی ان پرہالی وڈکی فلموں کے ہیرو کاگمان ہوتا ہے ، اس لیے فلم بین ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی وجیہہ شخصیت کوبھی بہت پسند کرتے ہیں، ان کے کریڈٹ پر تقریباً بارہ سو فلمیں ہیں جن میں زیادہ ترسپر ہٹ اورہٹ ہوئیں۔ آصف خان کا بنیادی تعلق خیبرپختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے خوبصورت گاؤں بدرشی سے ہے۔ ان کی تاریخ پیدائش1947ہے لیکن وہ ایک عرصے سے لاہور میں رہائش پذیر ہیں، ان سے پچھلے دنوں ملاقات ہوئی...
    سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز سے قبل لوگ عبادت پر زیادہ توجہ دیتے تھے۔ بشریٰ انصاری نے ڈیلی وی لاگنگ کرتے ہوئے رمضان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل رمضان میں رونقیں لگی ہوئی ہیں، ہر گھر میں کھانے پکائے جارہے ہیں، سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ہر چینل پر کچھ نا کچھ سکھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل رمضان رونقی ہوگئے ہیں، پہلے کے رمضان ایسے نہیں تھے، شاید وہ وقت اچھا بھی تھا، اب میں بھی رمضان ٹرانسمیشن میں جاتی ہوں، رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر روزے کا وقت گزر جاتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہم رمضان ٹرانسمیشن...
    پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر اپنے ضمیر کاسودا کرتے توآرام سے باہر آسکتے تھے ، ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں ہے، کابینہ میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کا سوداکیا،دکھ کی بات ہے کابینہ میں وزراءکی فوج لائی گئی ہے،اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا ءکو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100...
۱