Jasarat News:
2026-07-24@03:05:51 GMT

توبہ کو معمول بنائیں ۔۔۔

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لوگوں کو کثرت سے توبہ کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ آپؐ ایک حدیث میں توبہ کے حوالے سے اپنے عمل کا اظہار فرمارہے ہیں کہ آپؐ دن بھر میں سو مرتبہ توبہ کرتے تھے۔ آپؐ کی ذات مبارک گناہوں اور خطاؤں سے پاک تھی۔ آپؐ معصوم ومغفور تھے۔ اس کے باوجود آپ کثرت سے توبہ کرتے تھے۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ آپ کی امت یہ سیکھے کہ جب آپ مغفور ومعصوم ہوکر بھی اتنی کثرت سے توبہ کرتے ہیں؛ تو ہمیں تو اور زیادہ توبہ واستغفار کرنا چاہیے؛ کیوں کہ ہم سے چھوٹے بڑے بے شمار گناہ شب وروز ہوتے رہتے ہیں۔ حدیث میں ہے: ”اے لوگو! خدا کے سامنے توبہ کرو، کیوں کہ میں دن بھر میں سو بار توبہ کرتا ہوں“ (صحیح مسلم)۔ ایک دوسری روایت میں ہے: ”خدا کی قسم! میں ایک دن میں ستر بار سے زیادہ اللہ تعالی کے سامنے استغفار اور توبہ کرتا ہوں“ (صحیح بخاری)۔
آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ نبی اکرمؐ نے ایک حدیث میں دن بھر میں سو مرتبہ اور دوسری میں ستّر سے بھی زیادہ مرتبہ توبہ کا ذکر فرمایا ہے۔ یہ عدد کا مطلب یہ نہیں کہ اللہ کے رسول صرف سو بار یا ستّر بار ہی توبہ کرتے تھے، بلکہ مطلب یہ ہے کہ آپ کثرت سے دن رات توبہ کرتے تھے، اس سے امت کو یہ سبق ملتا ہے کہ وہ بھی کثرت سے توبہ کریں۔

رات ودن توبہ کا انتظار
اللہ تعالی اتنے سخی اور کریم ہیں کہ اپنے بندے کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ گناہوں کی گٹھڑی لے کر، کب ہمارے در پر آئے گا اور توبہ کرے۔ آپ اتنے کریم و غفور ہیں کہ آپ ہر وقت اپنے بندوں کی توبہ کا انتظار کرتے ہیں چاہے وہ دن میں توبہ کریں یا رات میں توبہ کریں۔ جب بندہ توبہ کرتا ہے؛ تو پروردگار کو خوشی ہوتی ہے۔ ذات باری تعالی اس بندے سے راضی ہوجاتے ہیں اور اپنی غفاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اس بندے کے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔ حدیث شریف میں ہے: ”اللہ پاک رات میں اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن کے گناہ گار توبہ کرلیں۔ اور اپنا ہاتھ دن میں پھیلاتا ہے تاکہ رات کے گناہ گار توبہ کرلیں، یہاں تک کہ آفتاب مغرب سے طلوع ہونے لگے“ (صحیح مسلم)۔ یعنی قیامت کے قریب تک اللہ پاک ایسا کرتے رہیں گے۔
اللہ تعالی کا اپنے ہاتھ کو پھیلانے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندے کی توبہ سے بہت خوش ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ بڑے سخی وکریم ہے اور اس کی رحمت بہت وسیع ہے گناہوں کو معاف کرتے ہیں اور گناہوں کو معاف کرکے خوش ہوتے ہیں۔

توبہ ایک پسندیدہ عمل
توبہ اللہ تعالی کی نظر میں ایک پسندیدہ عمل ہے۔ جو شخص گناہ اور معصیت کے بعد توبہ کرتا ہے، تو اللہ تعالی اس کو معاف فرما دیتے ہیں: ”اگر تم گناہ کا ارتکاب نہ کرو؛ تو اللہ تعالی ایسی مخلوق پیدا فرمائیں گے جو گناہ کا ارتکاب کرے گی، (پھر توبہ کرے گی اور) اللہ تعالی انھیں معاف کردیں گے“ (صحیح مسلم)۔
ایک حدیث شریف میں توبہ کرنے والے کو اس شخص سے تشبیہ دی گئی ہے، جس کے ذمے کوئی گناہ ہو ہی نہیں۔ رسول اکرمؐ فرماتے ہیں: ”گناہ سے توبہ کرنے اس شخص کی طرح ہے جس نے کوئی گناہ نہ کیا ہو“ (سنن ابن ماجہ)۔

اللہ تعالی توبہ سے بے انتہا خوش ہوتے ہیں
اللہ پاک توبہ کرنے والے بندے سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں جس نے اپنا گم شدہ اونٹ پالیا ہو۔ رسول اکرمؐ فرماتے ہیں: ”اللہ پاک اپنے بندے کی توبہ سے تم میں سے اس شخص کے مقابلے میں زیادہ خوش ہوتا ہے، جس نے اپنا اونٹ پالیا ہو، جبکہ وہ اسے ایک چٹیل میدان میں گم کرچکا تھا“ (صحیح بخاری)۔
اس تحریر کا اختتام ایک قرآنی آیت پر کیا جارہا ہے جس میں اللہ تعالی یہ فرماتے ہیں کہ اگر بندہ کبائر اور بڑے گناہوں سے خود کو بچا لیتا ہے تو اس کے چھوٹے گناہوں کو رحیم وکریم مولا خود ہی معاف کردیں گے اور اس بندے کو ایک باعزت جگہ میں داخل کریں۔ اس باعزت جگہ کا مطلب جنت ہے۔ آیت کریمہ ملاحظہ فرمائیں: ”اگر تم ان بڑے بڑے گناہوں سے پرہیز کرو، جن سے تمھیں روکا گیا ہے، تو تمھاری چھوٹی برائیوں کا ہم خود کفارہ کردیں گے اور تم کو ایک باعزت جگہ داخل کریں گے“ (النساء: 31)۔ اللہ تعالی ہم سب کو توبہ کی توفیق عطا فرمائے اور جنت میں داخل فرمائے۔

مولانا خورشید عالم گلزار

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: توبہ کرتے تھے خوش ہوتے ہیں کثرت سے توبہ اللہ تعالی توبہ کرتا توبہ کرنے گناہوں کو اللہ پاک میں توبہ کرتے ہیں ہیں کہ ا کو معاف

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی